بھارت درشن

تنظیم آل انڈیا مسلم جماعت نے راجوری دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی

درگاہ اعلیٰ حضرت سے وابستہ تنظیم آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے کشمیر کے ضلع راجوری میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے۔

  کسی  بھی طرح  کا تشدد پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی ہے۔آپ نے آکر پوری دنیا کو عالمی امن کا پیغام دیا، پیغمبر اسلام نے کبھی کسی پر لعنت بھی نہیں فرمائی، جنگ و جدل اور قتل و غارت گری پیغمبر اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دہشت گردانہ واقعات سے مسلمانوں کی شبیہ خراب ہو رہی ہے۔

مولانا نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں نے اسلام کے نام پر دہشت گرد تنظیمیں بنا رکھی ہیں اور ان تنظیموں کے ذریعے کشمیر کے ضلع راجوری میں ہندوؤں کے گھروں پر حملے انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، میں اس واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میں حکومت ہند سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago