قومی

بلقیس بانو گینگ ریپ کیس کی سماعت سے جسٹس بیلا ترویدی نےکیوں خود کوکیا الگ؟

سپریم کورٹ کی جج جسٹس بیلا ترویدی نے گجرات کے بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کیس کے قصورواروں کی جلد رہائی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ اب یہ معاملہ اس بنچ کے سامنے رکھا جائے گا جس کے جسٹس بیلا ترویدی رکن نہیں ہوں گے۔

21 اکتوبر 2022 کو سپریم کورٹ نے اس معاملے میں نیشنل فیڈریشن آف، انڈین ویمن کی طرف سے دائر درخواست کو مرکزی عرضی کے ساتھ ٹیگ کرنے کا حکم دیا تھا۔

درخواست میں گجرات حکومت کے قصورواروں کی رہائی کے حکم کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 17 اکتوبر 2022 کو گجرات حکومت نے ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا کہ بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کیس کے مجرموں کو 14 سال کی سزا مکمل کرنے اور جیل میں ان کے اچھے برتاؤ کی وجہ سے رہا کیا گیا تھا۔

حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ مجرموں کی رہائی مرکزی حکومت کی اجازت کے بعد کی گئی۔ گجرات حکومت نے کہا تھا کہ مجرموں کو رہا کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے 9 جولائی 1992 کو قیدیوں کی رہائی کے رہنما خطوط کی بنیاد پر لیا گیا تھا نہ کہ آزادی کے امرت مہوتسو کی وجہ سے۔ گجرات حکومت نے کہا کہ ایس پی ، سی بی آئی، سی بی آئی کے خصوصی جج نے بلقیس بانو کے قصورواروں کی قبل از وقت رہائی کی مخالفت کی تھی۔

بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کیس کے مجرموں نے 24 ستمبر 2022 کو سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کیا۔ جواب میں کہا گیا کہ گجرات حکومت کا انہیں رہا کرنے کا فیصلہ قانونی طور پر درست ہے۔ ان کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی گزار سبھاشنی علی اور مہوا موئترا کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago