Categories: بھارت درشن

انجمن اردو صحافت جموں وکشمیر کے تنظیمی انتخابات، ریاض ملک پھرصدرمنتخب

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جموں وکشمیرمیں اْردوصحافت سے وابستہ صحافیوں ونامہ نگاروں کی تنظیم انجمن اْردو صحافت جموں وکشمیر کے تنظیمی انتخابات بدھ کے روز منعقد ہوئے۔نمائندے کے مطابق سینئرصحافی منوہرلالگامی کی سربراہی میں 6رْکنی الیکشن کمیشن کے تحت بدھ کی صبح ممبران نے آن لائن(وٹس ایپ)کے ذریعے ووٹنگ میں حصہ لیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سینئر صحافی ریاض مسرور،ہارون رشید،اوربلال قریشی نے مبصرین کے فرائض انجام دئیے جب کہ چیف الیکشن کمشنر منوہرلالگامی کے ساتھ 2بجے تک جاری رہنے والے اس انتخابی عمل میں تین کمشنروں شبیرملک،امتیاز احمدخان اورمحمدتسکین بانہال کے علاوہ ممبرکمیشن غلام نبی وانی شامل رہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کل135ممبران میں سے 106نے حق رائے دہی کااستعمال کیا،جن میں سے5ممبران کے ووٹ کالعدم قراردئیے گئے۔انجمن کے اولین صدر اورسینئرصحافی ریاض ملک کوممبران نے پھربھاری اکثریت سے صدر منتخب کیاجبکہانجمن کے سابق صوبائی صدر کشمیر بلال فرقانی کوجنرل سیکریٹری منتخب کیاگیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عشرت بٹ پونچھ کوپہلے ہی نائب صدر،شوکت ساحل کوآرگنائزر،فردوس رحمان کوچیف کارڈی نیٹر،ارشاداحمدخان گاندربل کوصوبائی صدر کشمیر اورجہانگیر خان کوصوبائی صدرجموں بلامقابلہ قرار دیاگیاہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago