ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے ملک کے 508 ریلوے اسٹیشنوں کی ازسر نو ترقی کا سنگ بنیاد رکھا۔ 24470 کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت سے تیارشدہ یہ 508 ریلوے اسٹیشن 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں، ان میں دیگر ریاستوں سمیت اترپردیش اور راجستھان میں 55-55، بہار میں 49، مہاراشٹر میں 44، مغربی بنگال میں 37، مدھیہ پردیش میں 34، آسام میں 32، اُڈیشا میں 25، پنجاب میں 22، گجرات اور تلنگانہ میں 21-21، جھارکھنڈ میں 20، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں 18-18، ہریانہ میں 15، کرناٹک میں 13 ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔ ہمارا زور بھارتی ریلوے
مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نیو انڈیا جو تیزی سے ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کی جانب بڑھ رہا ہے امرت کال کا آغاز ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ بھارتی ریلوے کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، وزیر اعظم نے بتایا کہ ’’ایک نئی توانائی، نئی امنگیں اور نئے عزائم پائے جاتے ہیں۔‘‘ملک کے تقریباً 1300 پرائمری ریلوے اسٹیشنوں کو اب جدیدیت سے ہمکنار کرکے ’امرت بھارت اسٹیشنز‘ کے طور پر ازسر نو ترقی دی جائے گی اور انہیں نئی زندگی حاصل ہوگی۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ 1300 ریلوے اسٹیشنوں میں سے تقریباً 25,000 کروڑ روپے کی لاگت سے 508 امرت بھارت اسٹیشنوں کا آج سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔
ہمارا زور بھارتی ریلوے کو جدید اور ماحول دوست بنانے پر ہے
انہوں نے اس بات پر زور دیا ازسر نو ترقی کا منصوبہ ملک میں ریلوے کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے لیے بھی بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق ایک بہت بڑی مہم ہو گی۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس کے فوائد ملک میں تمام ریاستوں تک پہنچیں گے، وزیر اعظم نے کہا کہ اترپردیش اور راجستھان میں تقریباً 4000 کروڑ روپئے کی لاگت سے 55 امرت اسٹیشنز تیار کیے جائیں گے، مدھیہ پردیش میں تقریباً 1000 کروڑ روپئے کی لاگت سے 34 اسٹیشنز، مہاراشٹر میں 1500 کروڑ روپئے کی لاگت سے 44 اسٹیشنزکو ترقی دی جائے گی، اور تمل ناڈو، کرناٹک اور کیرلا سمیت دیگر ریاستوں میں بڑے ریلوے اسٹیشنوں کو ازسر نو ترقی دی جائے گی۔ وزیراعظم نے وزارت ریلوے کی ستائش کی اور شہریوں کو اس تاریخی منصوبے پر مبارکباد دی۔