بھارت درشن

نائب صدر جمہوریہ نے وگیان بھون میں شلپ گرو اور قومی ایوارڈز تقسیم کیے

ہماری دستکاری ہمارا جیتا جاگتا ورثہ ہے؛ انھیں فروغ دینے کے لیے تمام کوششیں کی جانی چاہئیں: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکر نے آج کہا کہ ہماری دستکاری ہماری جیتی جاگتی میراث ہے. اور انھوں نے دستکاری کے تمام صارفین سے اپیل کی کہ وہ مقامی. (لوکل) کے حامی (ووکل) بنیں اور اس کے بارے میں آواز اٹھائیں۔ بھارتی دستکاری مصنوعات کی منظم مارکیٹنگ. اور برانڈنگ کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے. انھوں نے کہا کہ انٹیریئر ڈیزائنرز کو اس ثروت مند میدان پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ وگیان بھون

نائب صدر جمہوریہ نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں شلپ گرو اور نیشنل ایوارڈ. (2017، 2018، 2019) پیش کرنے کے بعد ایک مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا. کہ ہمارے ماہر کاریگروں کا انوکھا ہنر بھارت کا نمائندہ ہے۔ انھوں نے وہاں موجود شلپ گروؤں سے کہا. ‘آپ اپنی عمدہ کاریگری سے بھارت کے ثقافتی تنوع کو سنوارتے اور مالا مال کرتے ہیں۔ آپ ہنر مندی اور دستکاری کی بھارت کی بھرپور روایت کی نمائندگی کرتے ہیں.”جناب دھنکر نے بھارتی دستکاروں کو ہماری ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کا بااثر سفیر قرار دیا. اور کہا کہ ان کا احترام کرتے ہوئے قوم نامعلوم ہنر مند کاریگروں اجداد کو خراج دے رہی ہے. جنھوں نے اپنے پیچھے اتنی شاندار میراث چھوڑی ہے۔

ہمارے ماہر کاریگر بھارت کے ثقافتی تنوع کی نمائندگی کرتے ہیں؛ وہ ہماری ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کے سفیر ہیں: نائب صدر

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان مہارتوں میں مہارت حاصل کرنے کے لیے نسلوں کی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں، مہارتوں اور سخت محنت کی وجہ سے، بھارت کی دستکاری دنیا میں سب سے زیادہ مطلوب ہے۔ انھوں نے کہا کہ آپ بھارت کی تخلیقی روایت کی نمائندگی کرتے ہیں، آپ نے بھارت کی دستکاری کے ناقابل تسخیر ورثے کو قائ٘ رکھا ہوا ہے۔بھارتی معیشت میں دستکاری کے شعبے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب دھنکر نے کہا کہ اس میں 70 لاکھ سے زیادہ افراد کام کرتے ہیں جن میں سے ایک بڑا حصہ دیہی اور نیم شہری علاقوں کے کاریگر ہیں۔ انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بھارت میں دستکاری کی صنعت میں خواتین کاریگروں کا غلبہ ہے جو کل کاریگروں کا 56 فیصد سے زیادہ ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ جناب دھنکر نے دستکاری کے تمام صارفین سے اپیل کی کہ وہ مقامی کے حامی بنیں

نائب صدر جمہوریہ نے بھارتی دستکاروں کی فلاح و بہبود اور. فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن کونسل فار ہینڈی کرافٹس اور مرکزی ٹیکسٹائل وزارت کے اقدامات کی ستائش کی۔اس موقع پر کامرس اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور تقسیم اور ٹیکسٹائل کے. مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، ٹیکسٹائل کی وزارت کی سکریٹری محترمہ رچنا شاہ، ٹیکسٹائل کی وزارت کے ڈیولپمنٹ کمشنر. (دستکاری) جناب شانت مانو، ملک بھر سے انعام یافتگان اور دیگر معززین موجود تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago