مسلح افواج فلیگ ڈے سی ایس آر کنکلیو کا چوتھا ایڈیشن کل نئی دہلی میں سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے ، وزارت دفاع (ایم او ڈی) کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت فرمائیں گے۔ اس انعقاد کا مقصد سابق فوجیوں کی بہبود سے متعلق محکمے کے ذریعہ سابق فوجیوں ، ان کی بیواؤں اور ان کے پسماندگان کی باز آباد کاری اور بہبود کے لئے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالنا اور ان کوششوں کے لئے سی ایس آر کی حمایت حاصل کرنا ہے۔
اس موقع پر وزیر دفاع کے ذریعہ مسلح افواج فلیگ ڈے فنڈ. (اے ایف ایف ڈی ایف) کے لئے ایک نئی ویب سائٹ کا لانچ کیا جائے گا. نئی ویب سائٹ اے ایف ایف ڈی ایف میں آن لائن تعاون کو بڑھا وا دینے کے لئے ترقی یافتہ . ایک سرگرم اور استعمال کنندہ کے لئے سود مند پورٹل ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ مسلح افواج کے فلیگ ڈے کے لئے اس سال کی تشہیری مہم کے لئے نغمہ بھی جاری کریں گے. اور فنڈ میں اہم سی ایس آر تعاون کنندگان کا اعزاز کریں گے. مسلح افواج فلیگ ڈے فنڈ میں کارپوریٹ تعاون کمپنی ایکٹ . 2013 کی دفعہ 135 کے تحت سی ایس آر ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے اہل ہے۔
وزیر مملکت برائے دفاع جناب اجے بھٹ ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان. دفاعی سکریٹری جناب گردھر ارامانے اور وزارت دفاع کے دیگر اعلیٰ حکام بھی تقریب میں موجود رہیں گے۔ سی ایس آر برادری دیگر معززین اور دفاعی خدمات کے ممبران بھی اس کنکلیو میں شرکت کریں گے۔
ہندوستان کی طاقت سے ہوئی پاکستان کے ساتھ جنگ بندی: راجناتھ سنگھ
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…