…. .وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے نئی دلی میں 9 جنوری 2023 کو آنے والے ایرو انڈیا 2023 کےلئے سفراء کی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کی صدارت کی۔ وزارت دفاع کے ڈیفنس پروڈکشن محکمے کی جانب سے منعقدہ اس ریچ آؤٹ پروگرام میں 80 سے زیادہ ملکوں کے سفراء صاحبان، ہائی کمشنرز، ناظم الامور اور دفاعی ثالثی حضرات نے شرکت کی۔ رکشا منتری نے دنیا بھر کے نمائندوں کو ایشیاء کے سب سے بڑے 14ویں ایرو انڈیا 2023 میں شرکت کی دعوت دی، جو 13 سے 17 جنوری کے درمیان بنگلورو، کرناٹک میں منعقد ہوگا۔
ڈیفنس کے تجارتی سازوسامان دیکھنے کا موقع ملے گا
انہوں نے ان لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی اپنی ڈیفنس ایرو اسپیس کمپنیوں کو . اس عالمی پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ وزیر دفاع نے ایرو انڈیا کو ایک اعلیٰ ترین عالمی ہوابازی ٹریڈ فیئر قرار دیا. جو ہندوستانی ہوابازی، دفاعی صنعت و سازوسامان ، ٹیکنالوجی اور. حل قومی فیصلہ سازوں کے سامنے پیش کرنے کا موقع دیتا ہے۔ پانچ روزہ شو میں ایرو اسپیس اور ڈیفنس کے تجارتی سازوسامان دیکھنے کا موقع ملے گا. اور اس کے ساتھ ساتھ ہندوستانی فضائی افواج کے ذریعے ہوائی شوبھی دیکھے جا سکٰیں گے. ۔کے فروغ کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گا۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان کی دفاعی صنعتی صلاحیتوں کا وسیع جائزہ لیا
ایرو انڈیا 2021 کی کامیابی کو یاد کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ گزشتہ پروگرام میں زبردست شرکت دیکھنے میں آئی تھی. جب 600 سے زیادہ نمائش کاروں نے ذاتی طور پر اور دیگر 108 نے ورچوئل طریقے سے حصہ لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام میں 63 ملکوں نے حصہ لیا تھا. اور تین ہزار کے قریب کاروباری میٹنگیں ہوئی تھیں۔ انہوں نے ڈیف-ایکسپو 2022 کی زبردست کامیابی کا بھی ذکر کیا، جس میں 1340 سے زیادہ نمائش کار، بزنس مین، سرمایہ کار، اسٹارٹ اپ، ایم ایس ایم ای، مسلح افواج اور کئی ملکوں کے مندوبین شامل ہوئے تھے۔
اور کہا کہ مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی سازوسامان کی تیاری کا ایک زبردست ایکو سسٹم تیار کیا گیا ہے. جس کے نتیجے میں حالیہ برسوں میں ہندوستان ایک بڑا ڈیفنس ایکسپورٹر بن کر ابھرا ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں دفاعی برآمدات آٹھ گنا بڑھی ہیں. اور اب ہندوستان 75 سے زیادہ ملکوں کو برآمد کر رہا ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ میک ان انڈیا کی حکومت کی کوشش صرف اور صرف ہندوستان کے لئے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خودکفالت کا ہمارا اقدام ہمارے پارٹنر ممالک کے ساتھ شراکت داری کا ایک باب ہے۔ دفاع کی صنعت کے اہم ترین دفاعی اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حال ہی میں ہم نے انڈین ایئر فورس کے لئے سی-295 طیارے بنانے کے معاہدے پر دستخط کئے. جو ٹاٹا ایڈوانس سسٹم لمیٹیڈ اور ایئربس ڈیفنس اینڈ اسپیس ایس اے اسپین کے اشتراک سے ہوگا۔ میک ان انڈیا اب میک فار دی ورلڈ بن گیا ہے۔ دفاعی تحقیق و ترقی اور تیاری کے لئے مشترکہ کوششوں اور شراکت داری کی یہ کھلی پیشکش ہے۔