Categories: بھارت درشن

پاکستان: اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ سے31دسمبرتک استعفیٰ دینے کی اپیل

پاکستان: اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ سے31دسمبرتک استعفیٰ دینے کی اپیل

اسلام آباد،09دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) میں شامل جما عتوں کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی 31دسمبر 2020تک اپنے استعفے اپنی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کے پاس جمع کروا دیں گے۔

پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے نواز شریف کی اس تجویز کی حمایت کر دی ہے کہ تمام جماعتوں کے پارلیمنٹرین اپنے استعفیٰ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے پاس جمع کروائیں جو اگلے سال کے شروع میں اپوزیشن لانگ مارچ کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کر دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو کھڑے ہاتھوں لیا

پی ڈی ایم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کااجلاس ہوگا جس میں لانگ مارچ، ملک گیر پہیہ جام ہڑتال، شٹرڈاؤن اور ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرز پر مظاہروں کا شیڈول طے ہوگا، ہم استعفے دے کر واپس نہیں لیں گے ۔

سلیکٹرز کے ساتھ کیا معاملات ہیں وہ خود جا نیں، ہماری تحریک سسٹم کیخلاف ہے، دھاندلی کرنے والے خود سوچیں کہ اسکا انجام کیا ہو گا ؟ لاہورکے جلسے میں رکاوٹ ڈالی گئی تو ملتان سے بھی برا حشر کرینگے، حکومت کو فرق پڑ چکا، کرسی کی چولیں ہل چکیں، اب ایک دھکے کی ضرورت ہے۔

عمران خان ، اپوزیشن کی نظروں میں جعلی پی ایم

جعلی وزیراعظم اس قابل نہیں کی ان سے بات کی جائے۔جب کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت خود جانے والی، اس کی ایف آئی آرز کی کوئی حیثیت نہیں۔ لاہور جلسے سے اس کی جان نکلی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کاسربراہی اجلاس منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) سیکریٹریٹ چک شہزاد پارک روڈ پر منعقد ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ کے فیڈرل کپیٹل کے صدر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے شرکاکا استقبال کیا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago