Categories: صحت

ہندستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیائی ٹیم کو جسپریت بمراہ سے محتاط رہنے کی ہدایت

ہندستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیائی ٹیم کو جسپریت بمراہ سے محتاط رہنے کی ہدایت

نئی دہلی ، 10 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ ہندستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیائی ٹیم کو فاسٹ با لر جسپریت بمراہ سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے ، کیوں کہ بہت سے ٹیم کے ساتھی پہلی بار ان کا سامنا کریں گے۔

اسمتھ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بمراہ کے خلاف حکمت عملی تیار کریں گے ؟ تو انہوں نے کہا کہ ’’ مجھے نہیں معلوم کہ میں کچھ خاص کروں گا یا نہیں ، لیکن یہ پہلا موقع ہوگا جب میں ان کے سامنے ٹیسٹ میں کھیلوں گا۔

لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس کی صلاحیتیں زیادہ تبدیل نہیں ہوں گی۔ ہم جانتے ہیں کہ وہ کس طرح بولنگ کرتے ہیں۔ ان کی اچھی رفتار ہے۔ اس کا عمل عجیب ہے ، بہت سے لوگوں سے مختلف ہے۔ ہمیں ہمیشہ اس کے سامنے چوکنا رہنا ہوگا‘‘۔

یادرہے کہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں دونوں ٹیمیں 17 دسمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ ڈے نائٹ ٹیسٹ ہوگا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago