بھارت درشن

زامبیا کے پارلیمانی وفد نے صدرجمہوریہ سے کی ملاقات

زامبیا کے ایک پارلیمانی وفد کی قیادت نیلی بوٹے کاشومبا موٹی نے جمعرات کو یہاں راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

راشٹرپتی بھون میں وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور زامبیا کے مضبوط اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ زامبیا کی آزادی کی جدوجہد کے قائدین جیسے زا مبیا کے بانی اور پہلے صدر ڈاکٹر کینتھ کونڈا نے ہندوستانی جدوجہد آزادی، خاص طور پر مہاتما گاندھی سے تحریک حاصل کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ اقتصادی تعاون کے شعبے میں ہماری دوطرفہ تجارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہندوستان زامبیا میں سرکردہ سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اطمینان کی بات ہے کہ ہندوستان اور زامبیا کے درمیان مضبوط ترقیاتی شراکت داری ہے، جس میں ہندوستان کی چار لائن آف کریڈٹ شامل ہیں، جن کا استعمال ٹرانسپورٹ، ہائیڈرو پاور اور صحت جیسے اہم شعبوں میں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہندوستان اور زامبیا پر زور دیا کہ وہ خوشحالی اور ترقی کے لیے اس شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے کام کریں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور زامبیا کی پارلیمنٹ کے درمیان تعلقات ماضی کے پارلیمانی دوروں سے مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے زامبیا کی قومی اسمبلی کی طرف سے ہندوستان-زامبیا پارلیمانی دوستی گروپ بنانے کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہیں یقین تھا کہ یہ دورہ ان رشتوں کو مزید مضبوط کرے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago