Categories: بھارت درشن

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، مہنگائی سے لوگ بے حال

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 21 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں اضافے کا اثر ملکی مارکیٹ میں ایک بار پھر نظر آرہا ہے۔ پبلک سیکٹرکی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ، دارالحکومت دہلی میں جمعرات کو پٹرول 106.54 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا، جبکہ ڈیزل بھی 95.27 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی، چنئی اور کولکاتہ میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد بالترتیب 112.44 روپے، 103.61 روپے اور 107.11 روپے فی لیٹرہوگیاہے۔وہیں، ڈیزل بھی بالترتیب103.26  روپے، 99.59 روپے اور98.38 روپے فی لیٹرمل رہاہے۔پچھلے 18 دنوں میں پٹرول 5.35 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ ڈیزل بھی گزشتہ 21 دنوں میں 6.65 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں پٹرول کی قیمت پہلے ہی 100 روپے فی لیٹر سے اوپر ہے۔ ڈیزل کی قیمتیں ایک درجن سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں بشمول مدھیہ پردیش، راجستھان، اوڈیشہ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، گجرات، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، بہار، کیرالہ، کرناٹک، جھارکھنڈ، گوا اور لداخ میں بھی اس سطح کو عبور کرچکی ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago