Categories: صحت

امریکہ میں سور کے گردے کی انسانی جسم میں پیوند کاری کا کامیاب تجربہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نیو یارک 21 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جانوروں کے گردے کو پہلی بار انسانی جسم میں کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے۔ نیویارک میں این وائی یو لینگون ہیلتھ کے ڈاکٹروں نے سور کے جین میں تبدیلی کی اور اس کے گردے کو عورت میں ٹرانسپلانٹ کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ جانوروں سے انسانوں میں اعضاء کی پیوند کاری کی سمت میں ایک اہم پیش رفت سمجھا جاتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹروں نے ایک دماغی طورپر مردہ عورت میں ایک سورکے گردہ کاٹرانسپلانٹ کیا۔خاتون کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ گردے کی پیوند کاری کا عمل گھر والوں کی اجازت کے بعد کیا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سور کے گردے میں ایک شوگر مالیکیول ہوتا ہے جسے گلیکن کہتے ہیں۔ اس بات کا امکان ہے کہ انسانی مدافعتی نظام ٹرانسپلانٹ کے فورا بعد گردے کو مسترد کر دے۔ اس سے بچنے کے لیے ڈاکٹروں نے سور کے جین کو تبدیل کر دیا تھا۔ اس کے بعد سور کے گردے کو عورت کے جسم سے جوڑ دیا گیا۔ عورت کے مدافعتی نظام نے اسے قبول کر لیا اور گردے معمول کے مطابق کام کرنے لگے۔ ٹرانسپلانٹ سرجن رابرٹ مونٹگمری نے کہا کہ گردے کی پیوند کاری کرنے والے مریضوں کے لیے انتظار بڑی راحت کا باعث بن سکتا ہے۔ اس قسم کی ٹرانسپلانٹ مریض کو عارضی امداد فراہم کر سکتی ہے بشرط کہ اعضا کا عطیہ  مل جائے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago