ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ شہروں میں صفائی ستھرائی اور فضلات کے انتظام کے مجموعی نفاذ کا جائزہ لینے کے لیےاور شہری اُمور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) سالانہ سروے ’سوچھ سرویکشن‘ کا انعقاد کرتی ہے۔ اس کے علاوہ شہروں کو تیسرے فریق کی ایجنسیوں کے ذریعے سالانہ کھلے میں رفع حاجت سے پاک (اوڈی ایف) اور کچرے سے پاک شہر (جی ایف سی) سرٹیفیکیشن کے ذریعے بھی جانا جاتا ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سوچھ بھارت مشن- شہری (ایس بی ایم-یو ) کی پیش رفت کاجائزہ لینے کاعمل وقتاً فوقتاً نگرانی کرنے اور ویڈیو کانفرنسز، ویبینرز، ورکشاپس وغیرہ کے ذریعے نیز مخصوص ایس بی ایم-یو پورٹل کے ذریعے بھی انجام دیا جاتا ہے۔
مشن -شہری 2.0 کی منصوبہ بندی اور عمل آوری
سوچھ بھارت مشن(ایس بی ایم-یو) 2.0یکم اکتوبر 2021 کو پانچ سال کی مدت کے لیے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد 100فیصد کچرے کے وسیلوں کو الگ کرنے، گھر گھر جاکر کوڑے جمع کرنے اور کچرے کے سائنسی انتظام کے ذریعے تمام شہروں کے لیے کوڑا کرکٹ سے پاک حیثیت حاصل کرنا ہے۔ اس میں کچرے کو سائنسی طریقے سے کچرے کے ڈھیر میں ٹھکانا لگانا بھی شامل ہے۔