Categories: بھارت درشن

وزیراعظم نے 17 ویں آسیان ہند چوٹی کانفرنس سے خطاب کیا

وزیراعظم نے 17 ویں آسیان ہند چوٹی کانفرنس سے خطاب کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آسیان کے موجودہ سربراہ ویتنام کے وزیر اعظم عالی جناب نگیون ژوان پھک کی دعوت پر 17ویں آسیان۔بھارت چوٹی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس کو، جس میں آسیان کے تمام دس رکن ممالک نے شرکت کی، ورچوئل وسیلے سے منعقد کیا گیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بھارت کی 'ایکٹ ایسٹ پالیسی' میں آسیان کی مرکزیت کو واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہم آہنگ، اثر پذیر اور خوش حال آسیان بھارت کے ہند-بحرالکاہل وژن میں مرکزی اہمیت کا حامل ہے اور خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی (ایس اے گی اے آر) میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے ہند-بحر الکاہل سمندروں اور ہند-بحر الکاہل پر آسیان کے نقطہ نظر کے مابین ہم آہنگی کو تقویت دینے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ  ایک خودمختار، آزاد، شمولیت پر مبنی اور قواعد پر مبنی ہند-بحر الکاہل خطے کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے آسیان ممالک کو ہند-بحر الکاہل سمندروں کی پہل (آئی پی او آئی) کے مختلف ستونوں پر تعاون کرنے کی بھی دعوت دی۔

کووڈ۔19 پر، وزیر اعظم نے بھارت کے ردعمل اور عالمی برادری کو دیے گئے اس کے وسیع تر تعاون پر روشنی ڈالی، اور وبائی مرض سے لڑنے کے لیے آسیان کے اقدامات کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم نے کووڈ 19 آسیان رسپانس فنڈ میں 10 ملین امریکی ڈالر کے تعاون کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے آسیان اور بھارت کے مابین بہتر طبعی اور ڈجیٹل رابطے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور آسیان رابطے میں تعاون کے لیے بھارت کی ایک بلین امریکی ڈالر کی لائن آف کریڈٹ کی پیش کش کا اعادہ کیا۔ تجارت اور سرمایہ کاری پر، انہوں نے مابعد کووڈ معاشی بحالی کے لیے سپلائی چین کے تنوع اور لچک کی اہمیت پر زور دیا۔

PM addresses 17th ASEAN India Summit

آسیان رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں بھارت کی شراکت داری کا اعتراف کیا اور آسیان کی مرکزیت کے لیے بھارت کے تعاون کا خیرمقدم کیا۔ رہنماؤں نے 2021-2025 کے لیے نئے آسیان۔بھارت پلان آف ایکشن کو اپنانے کا خیرمقدم کیا۔

مذاکرے میں جنوبی چین سمندر اور دہشت گردی سمیت مشترکہ دلچسپی اور تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ طرفین نے بین الاقوامی قانون بالخصوص یو این سی ایل او ایس کی پاسداری سمیت خطے میں قواعد پر مبنی نظام کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ رہنماؤں نے جنوبی چین سمندر میں امن، استحکام، حفاظت اور سلامتی کو برقرار رکھنے اور اس کے فروغ اور نیوی گیشن اور اوور فلائٹ کی آزادی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago