بھارت درشن

وزیر اعظم نے بھارت کے سپریم کورٹ میں یومِ آئین کی تقریبات سے خطاب کیا

وزیر اعظم نے بھارت کے سپریم کورٹ میں یومِ آئین کی تقریبات سے خطاب کیا


ای کورٹ پروجیکٹ کے تحت مختلف نئے اقدامات کا آغاز کیا

11/26 کے دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا

’’ بھارت پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور اپنے تنوع پر پورا فخر کرتا ہے‘‘

تمہید میں ’’ ہم لوگ  ‘‘ ایک نعرہ ، ایک حلف اور ایک یقین ‘‘ ہے

’’ جدید دور میں، آئین نے قوم کے تمام ثقافتی اور اخلاقی جذبات کو اپنے میں سمو لیا ہے ‘‘

’’جمہوریت کی ماں کے طور پر بھارت کی شناخت کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے‘‘

’’ آزادی کا امرت کال قوم کے لئے کرتویہ کال ہے ‘‘

’’ چاہے وہ عوام ہوں یا ادارے، ہماری ذمہ داریاں ہماری اولین ترجیح ہیں ‘‘

’’ جی 20 صدارت کے دوران ایک ٹیم کے طور پر دنیا میں بھارت کے وقار اور ساکھ کو فروغ دیں ‘‘

’’ ہمارے آئین کی روح نوجوانوں پر مرکوز ہے ‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوم آئین کی تقریبات میں شرکت کی اور آج بھارت کے سپریم کورٹ میں اجتماع سے خطاب کیا۔  سال 2015 ء سے 1949 ء میں آئین ساز اسمبلی کے ذریعہ بھارت کے آئین کو منظور کئے جانے کی یاد میں ، ہر سال 26 نومبر کو یومِ آئین منایا جا رہا ہے ۔  وزیر اعظم نے پروگرام کے دوران  ای کورٹ پروجیکٹ کے تحت کئی نئے اقدامات کا آغاز کیا ہے ، جن میں ورچوئل جسٹس کلاک ، جَسٹ آئی ایس موبائل ایپ 2.0، ڈیجیٹل کورٹ اور ایس 3 واس ویب سائٹس شامل ہیں ۔

یوم آئین کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ 1949 ء میں ، اس دن آزاد بھارت نے اپنے لئے ایک نئے مستقبل کی بنیاد رکھی تھی۔ وزیر اعظم نے آزادی کے امرت مہوتسو کے سال میں ، یوم آئین کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ۔ انہوں نے بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور آئین ساز اسمبلی کے تمام اراکین کو خراج عقیدت پیش کیا۔

’’ہمیں آئین ساز اسمبلی کی خواتین ارکان کے تعاون  کے بارے میں مزید بات کرنی چاہیے‘‘

وزیر اعظم نے بھارتی آئین کی ترقی اور توسیع کے سفر کی پچھلی 70 دہائیوں میں مقننہ. عدلیہ اور ایگزیکٹو کے لاتعداد افراد کے تعاون پر روشنی ڈالی. اور اس خاص موقع پر پوری قوم کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا۔

بھارت کی تاریخ کے اس سیاہ دن کو یاد کرتے ہوئے ، جب ملک یوم آئین منا رہا تھا. وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ 26 نومبر کو بھارت کو انسانیت کے دشمنوں کے ذریعہ اپنی تاریخ کے سب سے بڑے دہشت گردانہ حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ جناب مودی نے ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں اپنی جانیں گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago