بھارت درشن

وزیر اعظم نے ویڈیو پیغام کے ذریعے منی پور سنگائی فیسٹیول سے خطاب کیا

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے منی پور سنگائی فیسٹیول سے خطاب کیا۔ ریاست کے سب سے بڑے تہوار کے طور پر معروف منی پور سنگائی فیسٹیول منی پور کو عالمی معیار کے سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔ اس تہوار کا نام ریاستی جانور سنگائی کے نام پر رکھا گیا ہے، جو صرف منی پور میں پائے جانے والے ہرن ہیں۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے منی پور سنگائی فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر منی پور کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ میلہ کورونا وبائی مرض کی وجہ سے دو سال کے بعد منعقد کیا جارہا ہے. اور انھوں نے بڑے پیمانے پر انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے اس میلے کے انعقاد کے لیے منی پور حکومت اور وزیر اعلی این بیرین سنگھ کی کوششوں اور جامع وژن کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’’منی پور سنگائی فیسٹیول منی پور کے لوگوں کے جذبے اور جوش کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘

’’سنگائی فیسٹیول بھارت کے حیاتیاتی تنوع کا جشن ہے‘‘

منی پور کی بے پناہ قدرتی خوبصورتی، ثقافتی خوشحالی اور تنوع پر تبصرہ کرتے ہوئے. وزیر اعظم نے کہا کہ ہر شخص کم از کم ایک بار ریاست کا دورہ کرنا چاہتا ہے. اور اسے ایک خوبصورت مالا سے تشبیہ دی جو مختلف موتیوں سے بنی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ منی پور عین ایک مالا کی طرح ہے جہاں کوئی بھی ریاست میں ایک منی انڈیا کا مشاہدہ کرسکتا ہے۔

’’منی پور بالکل ایک خوبصورت مالا کی طرح ہے جہاں کوئی منی انڈیا کا مشاہدہ کرسکتا ہے‘‘

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اپنے امرت کال میں. ’’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘ کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ سنگائی فیسٹیول کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا .کہ اس میلے کا کامیاب انعقاد آنے والے دنوں میں قوم کے لیے توانائی اور تحریک کا ذریعہ بنے گا۔ نہ صرف منی پور کا ریاستی جانور ہے بلکہ بھارت کے عقیدے. اور اعتقادات میں بھی اس کا ایک خاص مقام ہے۔ سنگائی تہوار بھارت کے حیاتیاتی تنوع کا بھی جشن مناتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ فطرت کے ساتھ بھارت کے ثقافتی. اور روحانی تعلقات کا بھی جشن ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا. کہ یہ تہوار پائیدار طرز زندگی کے تئیں ناگزیر سماجی حساسیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago