Urdu News

وزیراعظم کا قومی روزگار میلہ سے خطاب

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قومی روزگار میلہ سے خطاب کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قومی روزگار میلہ سے خطاب کیا

اور مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے بھرتی ہونے والے افراد میں  تقریباً 71,000 تقرری نامے تقسیم کئے۔ قومی روزگار میلہ

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تمام بھرتی ہونے والوں . اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے گجرات جیسی ریاستوں میں حالیہ روزگار میلوں اور آسام میں آنے والے میلے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں. یہ میلے نوجوانوں کے تئیں حکومت کی وابستگی کو ظاہر کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیکر کہاکہ گزشتہ 9 برسوں  کے دوران  حکومت نے بھرتی کے .عمل کوترجیح دیتے ہوئےاسے تیز تر، شفاف اور غیر جانبدارانہ بنا نے کی کوشش کی ہے ۔ بھرتی کے عمل میں درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے. وزیر اعظم نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اس سے قبل  اسٹاف سلیکشن بورڈ کونئے بھرتی ہونے والے. افراد کو شامل کرنے کے عمل میں تقریباً 15 سے 18 ماہ کا وقت لگتاتھا، جبکہ آج صرف 6 سے 8 ماہ لگتے ہیں۔

’’حکومتی پالیسیاں روزگار کے امکانات کو مدنظر رکھ کر ترتیب دی جاتی ہیں‘‘

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھرتی کا جو تھکا دینے والا عمل پہلے. موجود تھاجس میں درخواست فارم کے حصول سے لے کر اسے ڈاک کے ذریعے جمع کرانے تک.  کی زحمت اٹھانا پڑتی تھی. اب اسے آن لائن کر کے آسان کر دیا گیا ہے. جہاں دستاویزات کی خود تصدیق کا انتظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ گروپ سی اور گروپ ڈی کے انٹرویوز بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس کا سب سے بڑا فائدہ پورے عمل سے اقربا پروری کا خاتمہ ہے۔

وزیر اعظم نے آج کی تاریخ کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ 9 سال پہلے اس تاریخ یعنی 16 مئی کو لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس دن کے جوش و جذبے کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے جذبے کے ساتھ شروع ہونے والا سفرترقی یافتہ بھارت کی سمت میں مسلسل آگے بڑھ رہا ہے ۔ اسی کے ساتھ  وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ آج سکم کا یوم تاسیس بھی ہے۔

Recommended