Urdu News

جے پور اور دلی کینٹ کے درمیان راجستھان کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین

جے پور اور دلی کینٹ کے درمیان راجستھان کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ راجستھان کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

 مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے  شجاعت کی سرزمین راجستھان کو اس  کی پہلی وندے  بھارت ٹرین کے حصول کے لئے مبارکباد پیش کی ۔ یہ ٹرین  دلی اور جے پور کے درمیان  سفر کوصرف آسان نہیں  کرے گی.  بلکہ یہ راجستھان کی سیاحت کی صنعت کوبھی آگے بڑھائے گی۔ اس لئے کہ یہ مذہبی مقامات  جیسا کہ تیرتھ راج پشکر اور اجمیر شریف  تک رسائی میں مدد دے گی۔

          گزشتہ دو ماہ میں وزیر اعظم نے ، ملک میں 6 وندے بھارت ٹرینوں  کو  ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کرنے کے موقع کویاد کیا۔ جس میں دہلی- جےپور وندے بھار ت ایکسپریس  شامل ہے اور ممبئی –شولہ پور وندے بھارت ایکسپریس. ممبئی –شرڈی وندے بھارت ایکسپریس ، رانی کملاپنتی –حضرت نظام الدین  وندے بھارت ایکسپریس ،  سکندرآباد- تروپتی وندے بھارت ایکسپریس اور  چنئی – کوئمبٹور وندے بھارت ایکسپریس کی مثالیں دیں ۔وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ تقریباََ 60 لاکھ شہریوں نے   وندے بھارت ایکسپریس میں  اس  کے آغاز سے اب تک سفر کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا .      ‘‘ وندے بھارت کی رفتار اس کی اصل خصوصیت ہے اور یہ لوگوں  کا وقت بچارہی ہے۔’’

‘‘بھارت گورو سرکٹ ٹرینیں ایک بھارت –شریشٹھ بھارت  کی روح کو  مسلسل مضبوط کررہی ہیں’’

وزیراعظم نے کہا کہ مطالعے کے مطابق   جو لوگ وندے  بھارت ایکسپریس سے سفر کرتے ہیں. وہ ہرسفر پر 2500 گھنٹے بچاتے ہیں۔ انہوں نے ا س بات  کو  اجاگر کیا کہ  وندے  بھارت ایکسپریس کو  مینوفیکچرنگ اسکل . حفاظت ،تیز رفتاری اور خوبصورت ڈیزائن کودماغ  میں رکھ کرتیار کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ شہریوں  نے  وندے  بھارت ایکسپریس کی زبردست تعریف کی ہے  ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایکسپریس ٹرین   ہندوستان میں تیار کی جانے والی  پہلی  نیم آٹو میٹک ٹرین  ہے.  اور دنیا کی پہلی کمپیکٹ  اور موثر  ٹرینوںمیں سے ایک ہے۔جناب مودی نے کہا. ‘‘وندے  بھارت پہلی ٹرین ہے ،جو  مقامی حفاظتی کوچ نظام کے ساتھ  ہم آہنگ ہے ۔

‘‘وندے بھارت ‘انڈیا فرسٹ آل ویز فرسٹ ’ کی روح کی تکمیل کرتا ہے’’

’’ انہوں نے اشارہ کیا کہ یہ پہلی ٹرین ہے . جو سہیادری گھاٹوں کی بلندیوں کوبغیر اضافی انجن کی ضرورت کے  طے کرے گی۔ انہوں نے کہا. ‘‘وندے  بھارت ایکسپریس ‘ انڈیا فرسٹ آل ویز فرسٹ ’ کی روح کی تکمیل کرتی ہے۔’’ وزیراعظم نے اس بات  پر خوشی کا اظہار کیا کہ وندے  بھارت ایکسپریس ترقی . جدت ،استحکام اور ‘آتم  نربھرتا’ کا مترادف  بن گئی ہے۔ جے پور اور دلی

Recommended