Urdu News

وزیر اعظم نے  ضبط شدہ منشیات کو تلف کرنے کے تاریخی کارنامہ کی تعریف کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجکوٹ میں نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نے  ضبط شدہ 144000 کلوگرام منشیات کو تلف کرنے کے تاریخی کارنامہ کی تعریف کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے منشیات کے خاتمے میں ہندوستان کی طرف سے حاصل کیے گئے تاریخی سنگ میل کی تعریف کی ہے کیونکہ آج ضبط کی گئی 144000 کلوگرام منشیات کو تلف کر دیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس کامیابی کے ساتھ، ہندوستان نے صرف ایک سال میں 12000 کروڑ روپے کی 10 لاکھ کلو گرام منشیات کو تباہ کرنے کا حیران کن ریکارڈ حاصل کیا ہے۔

منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی سے متعلق علاقائی کانفرنس میں یہ قابل ذکر کارنامہ انجام دیا گیا۔ یہ ہندوستانی وزیر اعظم کے منشیات سے پاک ہندوستان کے وژن کی تکمیل میں وزارت داخلہ کی سخت اور انتھک کوشش کی عمدہ مثال ہے۔

اس کے جواب میں وزیراعظم نے ٹویٹ کیا:

’’زبردست! ہندوستان کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کی ہماری کوششوں کو اس سے تقویت ملتی ہے۔‘‘

*****

Recommended