وزیر اعظم نے ضبط شدہ 144000 کلوگرام منشیات کو تلف کرنے کے تاریخی کارنامہ کی تعریف کی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے منشیات کے خاتمے میں ہندوستان کی طرف سے حاصل کیے گئے تاریخی سنگ میل کی تعریف کی ہے کیونکہ آج ضبط کی گئی 144000 کلوگرام منشیات کو تلف کر دیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس کامیابی کے ساتھ، ہندوستان نے صرف ایک سال میں 12000 کروڑ روپے کی 10 لاکھ کلو گرام منشیات کو تباہ کرنے کا حیران کن ریکارڈ حاصل کیا ہے۔
منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی سے متعلق علاقائی کانفرنس میں یہ قابل ذکر کارنامہ انجام دیا گیا۔ یہ ہندوستانی وزیر اعظم کے منشیات سے پاک ہندوستان کے وژن کی تکمیل میں وزارت داخلہ کی سخت اور انتھک کوشش کی عمدہ مثال ہے۔
اس کے جواب میں وزیراعظم نے ٹویٹ کیا:
’’زبردست! ہندوستان کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کی ہماری کوششوں کو اس سے تقویت ملتی ہے۔‘‘
*****
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…