بھارت درشن

جموں و کشمیر کے چھ اضلاع میں پی ایم نیشنل اپرنٹس شپ میلہ منعقد

جموں ،16؍ نومبر

ہنر مندی کی ترقی کے ڈائریکٹوریٹ، جموں و کشمیر نے مرکزی زیر انتظام علاقے کے چھ ضلع نوڈل آئی ٹی آئیز میں  پی ایم  نیشنل اپرنٹس شپ میلہ کا انعقاد کیا۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 1200 امیدواروں/ٹرینیوں کی شرکت اور مجموعی طور پر 120 سے زیادہ اداروں کی فعال شرکت کے ساتھ میلے میں زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا۔

 تقریب کا آغاز گورنمنٹ آئی ٹی آئی جموں میں ای-افتتاح کے ساتھ ہوا۔ دیگر تمام پانچ مقامات، اپنے اپنے اضلاع میں، یعنی سامبا، کٹھوعہ، سری نگر، بڈگام اور گاندربل کے سرکاری آئی ٹی آئی میں، ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس پروگرام میں شامل ہوئے۔

 ڈائریکٹر سکل ڈویلپمنٹ نے مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول اسٹیبلشمنٹ (انڈسٹری)کے نمائندوں اور امیدواروں سے بات چیت کی تاکہ ان میں کس قسم کی توقعات کا اندازہ لگایا جا سکے اور اس تقریب کے پیمانے اور نتائج کا بھی اندازہ لگایا جا سکے۔

اپرنٹس شپ میلے کے لیے انتظامات کیے گئے اور تازہ ترین اور پاس آؤٹ ٹرینی کے ساتھ ساتھ صنعت سے بھی اپیل کی کہ وہ اپرنٹس شپ پروگرام میں شرکت کریں، جو ابھی بھی جموں و کشمیر میں اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے۔

اپنے خطاب میں، انہوں نے صنعت اور صنعتی تربیتی اداروں کے تعاون کو از سر نو متعین کرنے کی کوشش کی، جبکہ علاقائی ڈائریکٹر آر ڈی ایس ڈی ای نے جموں وکشمیر میں اپرنٹس شپ سکیم کے نتائج اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

گورنمنٹ آئی ٹی آئی جموں میں امیدواروں اور اداروں کی کاؤنسلنگ اور رجسٹریشن کے لیے متعدد رجسٹریشن اسٹال لگائے گئے تھے۔

 اس اقدام کا مقصد جموں و کشمیر میں نئی اور آنے والی صنعتوں میں مقامی نوجوانوں کے فائدہ مند روزگار کے لیے راستہ صاف کرنا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago