عالمی

بھارت  بناجی-20 کا صدر،انڈونیشیا کے صدر نے مودی کو قیادت سونپی

ہندوستان یکم دسمبر سے باضابطہ طور پر صدارت سنبھالے گا

جی-20 سربراہی اجلاس اگلے سال 9-10 ستمبر کو دہلی میں ہوگا

(بالی، 16 نومبر (انڈیا نیرٹیو

 ہندوستان اب دنیا کی خوشحال سپر پاورز کے گروپ  جی-20 کا صدر بن گیا ہے۔ انڈونیشیا کے  بالی میں منعقد دو روزہ سربراہ اجلاس کے اختتام پر انڈونیشیا کے صدر جو کو وی ڈو ڈو نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو جی ۔20گروپ کی قیادت سونپی ۔  وزیر اعظم مودی نے بھی اسے ایک قابل فخر لمحہ قرار دیا۔

انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی-20 ممالک کا جاری دو روزہ سربراہی اجلاس بدھ کو اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب میں انڈونیشیا کے صدر جوکو وی ڈوڈو نے باضابطہ طور پرجی-20 گروپ کی صدارت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سونپ دی۔

 ہندوستان یکم دسمبر سے باضابطہ طور پر جی-20 کی صدارت سنبھالے گا۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا کہ جی-20 کی قیادت کرنا ہر ہندوستانی کے لیے فخر کی بات ہے۔

گروپ آف 20 کی سرگرمیوں سے متعلق میٹنگیں ہندوستان کے مختلف شہروں اور ریاستوں میں منعقد کی جائیں گی۔ اس دوران مہمانوں کو ہندوستان کی شاندار، متنوع اور جامع روایات کے ساتھ ساتھ اس کی ثقافتی دولت کا تجربہ کرنے کا موقع ملے گا۔

جی-20 گروپ 2008 میں اقتصادی کساد بازاری کے بعد تشکیل دیا گیا تھا۔ یہ گروپ عالمی سطح پر اقتصادی معاملات میں تعاون کے لیے کام کرتا ہے۔ جی-20 سربراہی اجلاس ہر سال منعقد ہوتا ہے۔

جی-20 گروپ میں دنیا کی اعلیٰ معیشتوں والے 19 ممالک اور یورپی یونین شامل ہیں۔

ہندوستان اور یورپی یونین کے علاوہ امریکہ، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برطانیہ، برازیل، کینیڈا، چین، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، اٹلی، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب اور ترکی اس کے رکن ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago