بھارت درشن

وزیر اعظم 7 اگست کو قومی ہینڈ لوم ڈے کی تقریبات میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم 7 اگست کو قومی ہینڈ لوم ڈے کی تقریبات میں شرکت کریں گے


اس پروگرام میں کپڑا اور بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے شعبوں کے 3000 سے زیادہ ہینڈلوم اور کھادی بنکر، کاریگر اور اسٹیک ہولڈر شرکت کریں گے

وزیراعظم جناب نریندر مودی 7 اگست کو دوپہر 12 بجے بھارت منڈپم، پرگتی میدان، دہلی میں قومی ہینڈ لوم ڈے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم ہمیشہ ان کاریگروں اور دستکاروں کی حوصلہ افزائی اور پالیسی مدد دینے کے پرزور حامی رہے ہیں جو ملک کی فنکارانہ اور دستکاری کی شاندار روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

اس وژن کےتحت حکومت نے منانا شروع کیا اور اس طرح کا پہلا جشن 7 اگست 2015 کو منایا گیا۔ اس تاریخ کو خاص طور پر سودیشی تحریک کے لیے منتخب کیا گیا تھا جو 7 اگست 1905 کو شروع ہوئی تھی اور اس نے دیسی صنعتوں اور خاص طور پر ہینڈلوم بنکروں کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

وزیر اعظم 7 اگست کو قومی ہینڈ لوم ڈے کی تقریبات میں شرکت کریں گے

 سال نواں قومی ہینڈ لوم ڈے منایا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے دوران وزیر اعظم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) کی جانب سے تیار کردہ ٹیکسٹائل اور کرافٹس کا ایک ذخیرہ  ’’بھارتیہ وستر شلپ کوش‘‘ ای پورٹل کا بھی افتتاح کریں گے۔

اس پروگرام میں ٹیکسٹائل اور ایم ایس ایم ای شعبوں کے 3000 سے زیادہ ہینڈلوم اور کھادی بنکروں، کاریگروں اور اسٹیک ہولڈروں کی شرکت کرنے کی توقع ہے۔ یہ پورے بھارت میں ہینڈ لوم کلسٹر، این آئی ایف ٹی کیمپس، ویور سروس سینٹر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈ لوم ٹکنالوجی کیمپس، نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن، ہینڈلوم ایکسپورٹ پروموشن کونسل، کے وی آئی سی اداروں اور مختلف ریاستی ہینڈ لوم محکموں کو یکجاکرے گا۔

***اس پروگرام میں کپڑا اور بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے شعبوں کے 3000 سے زیادہ ہینڈلوم اور کھادی بنکر، کاریگر اور اسٹیک ہولڈر شرکت کریں گے
آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago