انڈین یونین مسلم لیگ مسلمانوں کی آواز بن کر ابھر رہی ہے :ای ٹی محمد بشیر
انڈین یونین مسلم لیگ کی 75ویں پلیٹینیم جبلی کا سہ روزہ آغاز ہو چکا ہے ۔جس کا افتتاح تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے کیا۔اس موقع پر 75جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے اور پارٹی نے ان سب کی گزر بسر کے لیے روز مرہ کا سامان فراہم کیا۔اس موقع پر پارٹی کی اعلی قیادت سمیت ملک بھر کے ذمہ داروں نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔
جس میں ممبر پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر،ایم پی،عبدالصمد صمدانی ،ایم پی ،رب نواز غنی،ایم ایل اے پی کے کنہالی کٹی ،محمد ابو بکر ،دہلی کے ریاستی صدر مولانا نثار احمد نقشبندی ،ریاستی سکریٹری شیخ فیصل حسن ،قومی جنرل سکریٹری خرم انیس عمر موجود تھے۔
اس کی پہلی کانفرنس سے پارٹی صدر پروفیسر کے محمدقادر محی الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ملک تقسیم ہو چکا تھا اور پارٹی کی اعلی قیادت ہجرت کر چکے تھے ،مسلمان سیاسی اعتبار سے بے یارو مددگار ہوچکا تھا دور دور تک منزل دیکھائی نہیں دے رہی تھی ،اپنے کو بے سہارا محسوس کررہے تھے اور بس ایک ہی التجا تھی کہ مجھے ہندوستان میں جینے دیا جائے۔
ہم سیاسی اعتبار سے یتیم نہیں ہوئے ہیں بلکہ ہم اور طاقتور بن کر اس ملک کیلئے اپنی خدمات پیش کریں گے ،ہم برابر کے حصہ دار ہیں اور ہماری طاقت ابھی بھی وہی ہے ۔اس موقع پر پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری خرم انیس عمر نے کہا کہ ’’قوموں کی مستقبل کا فیصلہ سیاسی پارٹیاں کرتی ہیں اور وہی یہ طے کرتی ہیں کہ کس قوم کو ترقی دینا ہے اور کس قوم کو تنزلی سے دوچار کرنا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…