Categories: بھارت درشن

پرسار بھارتی کا ڈی ڈی انڈیا ملک کا نمبر ایک انگریزی نیوز چینل بنا

انگریزی نیوز چینل ڈی ڈی انڈیا کے ناظرین کی تعداد میں گزشتہ آٹھ ہفتوں میں تقریباً 150 فیصد اضافہ ہوا

سیٹلائٹ، او ٹی ٹی اور نیوز آن اے آئی آر  ایپ کے ذریعے 190 سے زیادہ ممالک تک پہنچا ڈی ڈی انڈیا

پرسار بھارتی کے انگریزی نیوز چینل ڈی ڈی انڈیا نے حال ہی میں ٹی وی اور ڈیجیٹل،دونوں پلیٹ فارم پر غیر معمولی ترقی حاصل کی ہے۔ اس نے حال ہی میں یوٹیوب پر 2 لاکھ سبسکرائبرس کی تعداد کو عبورکر لیا ہے۔ ٹی وی کی رسائی کے لحاظ سے ڈی ڈی انڈیا ملک کا نمبر ایک انگریزی نیوز چینل ہے۔ گزشتہ آٹھ ہفتوں میں ڈی ڈی انڈیا کے ناظرین کی تعداد میں تقریباً 150 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ڈی ڈی انڈیا اب سیٹلائٹ، او ٹی ٹی  پلیٹ فارم اورنیوز آن اے آئی آر ایپ کے ذریعے 190 سے زیادہ ممالک تک پہنچ چکا ہے۔

بی اے آرسی  کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ڈی ڈی انڈیا 8 ملین سے زیادہ ناظرین تک پہنچ گیا، جودیگر انگریزی خبررساں اداروں کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔ اس کا قریب ترین حریف ڈی ڈی انڈیا سے صرف آدھا فاصلہ طے کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ ڈی ڈی انڈیا کے ناظرین کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہوا ہے، جوگذشتہ آٹھ ہفتوں میں تقریباً 150فیصد ہے۔ جنوری 2019 میں پرسار بھارتی کے ذریعے لانچ کیا گیا ڈی ڈی انڈیا اب سیٹلائٹ، اوٹی ٹی  پلیٹ فارم اور نیوز آن اے آئی آر ایپ کے ذریعے 190 سے زیادہ ممالک تک پہنچ چکا ہے۔ ڈی ڈی انڈیا نے اپنے تلخ تجزیہ، تبصرے اور جدید ترین بصری پیشکش کے ذریعے  ہندوستان سے متعلق مسائل کے بارے میں خود کو عالمی سطح پر قائم کیا ہے۔

سار بھارتی بورڈ سے منظوری کے بعدجنوری 2019 میں ڈی ڈی انڈیا کو انگریزی نیوز چینل کے طور پر شروع کرنے کا عمل   شروع ہوا۔ فروری 2019 میں، ڈی ڈی نیوز کو بطور ہندی نیوز چینل اور ڈی ڈی انڈیا کو انگریزی نیوز چینل کے طور پرالگ الگ  کرنے کا عمل شروع ہوا۔ اس کے بعد، ستمبر 2019 میں ڈی ڈی انڈیا کو جنوبی کوریا کے پبلک براڈکاسٹر کے  او ٹی ٹی  پلیٹ فارم پر متعارف کرایا گیا۔ اسی مہینے میں بنگلہ دیش میں نجی کیبل آپریٹرس نے اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے ڈی ڈی انڈیا کو نشر کرنا شروع کیا۔ فروری 2020 میں، ڈی ڈی انڈیا نے اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہندوستان کے دورے کی کوریج کی جس کو کئی غیر ملکی ٹی وی چینلوں نے بھی نشرکیا۔

ڈی ڈی انڈیا کو مکمل انگریزی نیوز چینل کے طور پر مارچ 2020 کو لانچ کیا گیا۔ اس طرح ڈی ڈی نیوز نے ہندی کے طور پراور ڈی ڈی انڈیا نے انگریزی نیوز چینل کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔ ڈی ڈی انڈیا کاپروڈکشن اور شو،ڈی ڈی نیوز پراس سے  بالکل مختلف ہے۔ جنوری 2021 میں ڈی ڈی انڈیا کوامریکہ، برطانیہ اور کناڈا میں ہاٹ اسٹار پر لانچ کیا گیا۔ اسی ماہ ڈی ڈی انڈیا نے امریکہ کی 23 ریاستوں میں نشریات کے لیے آئی ٹی وی لانچ کیا۔ جنوری 2022 میں سلووینیا کے اس وقت کے وزیر اعظم کے ڈی ڈی انڈیا انٹرویو کو بین الاقوامی میڈیا نے بڑے پیمانے پرکوٹ کیا۔

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے دوران اسی سال فروری سے مارچ تک وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو نکلالنے کے لیے ہندوستان کے 'آپریشن گنگا' کی کوریج کے لیے ڈی ڈی انڈیا کے نامہ نگاریوکرین میں تعینات تھے۔ مارچ 2022 میں 130 سے زائد ممالک میں تقسیم کے لیے یوپ ٹی وی شروع کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں اپریل 2022 میں، ڈی ڈی انڈیا رسائی کے لحاظ سے ملک کا نمبر ایک انگریزی نیوز چینل بن گیا۔ اس کے بعد ڈی ڈی انڈیا نے 8 ہفتوں (اپریل-مئی) میں ناظرین کی تعداد میں تقریباً 150 فیصد اضافہ درج کیا۔ ڈی ڈی انڈیا کے یوٹیوب چینل نے یوٹیوب پر 2 لاکھ سبسکرائبرس کو عبور کیا۔

ڈی ڈی انڈیا ہندوستان اور دنیا بھر میں پھیلے بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کے درمیان ایک پل کا کام بھی کرتا ہے۔ یہ چینل اپنے مختلف پروگراموں کے ذریعے تمام ملکی اور عالمی پیش رفت پر ہندوستان کے نقطہ نظر کو بین الاقوامی سامعین تک پہنچاتا ہے۔ ڈی ڈی انڈیا پرکچھ اعلیٰ ویورشپ  شو انڈیا آئیڈیاز، ورلڈ ٹوڈے، انڈین ڈپلومیسی، ڈی ڈی ڈائیلاگ، نیوز نائٹ وغیرہ ہیں۔ ڈی ڈی انڈیا کے علاوہ ملک بھر میں پرسار بھارتی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم بیک وقت اپنے بہت سے یوٹیوب چینلس کے ساتھ  ترقی کی شاندار تاریخ رقم کر رہے ہیں، جس میں اس کے کئی یوٹیوب چینل پہلے سے ہی ملین کلب میں ہیں۔ کئی دوسرے سنگ میل کے قریب آنے کے ساتھیوٹیوب کی سبسکرپشن دوکروڑ سے زیادہ ہو رہی ہے۔ پرسار بھارتی کے 190 سے زیادہ یوٹیوب چینل علاقائی، خاص طور پر جنوب اور شمال مشرق میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔

پرسار بھارتی کے سی ای او ششی شیکھر ویمپتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ڈی ڈی انڈیا لائیو، ڈی ڈی سہیادری، ڈی ڈی سہیادری نیوز، ڈی ڈی اوڑیہ اور میگھالیہ میں دوردرشن تورا نے ڈیجیٹل ترقی کی رفتار کو تیز کیا ہے۔ 2017میں ڈی ڈی/اے آئی آر چینلوں کا ڈیجیٹل سبسکرائبر بیس بمشکل 2 لاکھ تھا۔5 سالوں میں مجموعی سبسکرائبر بیس سو گنا بڑھ کر 2 کروڑ (20 ملین) سے زیادہ ہو گیا ہے، جس میں ڈی ڈی /اے آئی آرکے براڈکاسٹ پروفیشنلس نے تبدیلی کو قبو ل کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago