Categories: بھارت درشن

ایران میں جاسوسی کے الزام میں قیدسویڈش سائنس داں کو تختہ دار پرلٹکانے کی تیاری

ایران میں جاسوسی کے الزام میں قیدسویڈش سائنس داں کو تختہ دار پرلٹکانے کی تیاری

دبئی ،2دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

اوسلو میں قائم تنظیم ایران انسانی حقوق (آئی ایچ آر) نے اطلاع دی ہے کہ ایران میں ایرانی نژاد سویڈش شہری سائنس دان احمد رضا جلالی کو جاسوسی کے جرم میں تختہ دار پر لٹکانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ریڈیو فری یورپ اور ریڈیو لبرٹی پر فارسی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ریڈیو فردا نے بھی احمد رضا جلالی کی والدہ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ”حکام نے ان کے بیٹے کو رجائی شہر جیل میں منتقل کرنے کے حوالے سے مطلع کردیا ہے جہاں انھیں پھانسی دی جائے گی۔“

واضح رہے کہ بدنام زمانہ جیل ایوین میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کے لیے رجائی شہر میں منتقل کیا جاتا ہے۔49سالہ احمد رضا جلالی پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر ہیں۔ وہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں واقع کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں لیکچرر تھے۔انھیں اپریل 2016 میں ایران میں ایک سائنسی کانفرنس میں شرکت کے لیے آمد کے موقع پر جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

انھیں ایک ایرانی عدالت نے 2017میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعاون کے الزام میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت سنائی تھی۔

ڈاکٹرجلالی اور ان کے خاندان نے ان الزامات کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ انھیں جبروتشدد کے ذریعے اقبال جرم پر مجبور کیا گیا تھا۔

آئی ایچ آر کے ڈائریکٹر محمود امیری مقدم کا کہنا ہے کہ جلالی کو تختہ دار پر لٹکائے جانے کا شدید خطرہ ہے۔عالمی برادری کی جانب سے اس وقت ایک سخت ردعمل سے ان کی جان بچائی جاسکتی ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago