Urdu News

صدر جمہوریہ ہند نے رائے رنگ پور میں شہری استقبالیہ میں شرکت کی

صدر جمہوریہ ہند نے رائے رنگ پور میں شہری استقبالیہ میں شرکت کی

صدر جمہوریہ ہند نے رائے رنگ پور میں شہری استقبالیہ میں شرکت کی

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (4 مئی 2023) اوڈیشہ کے رائے رنگ پور میں رائے رنگ پور میونسپلٹی کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیے گئے شہری استقبالیہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ وہ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار میوربھنج آئی ہیں لیکن وہ اکثر اپنے گاؤں کے بارے میں سوچتی ہیں۔ اگرچہ وہ سرکاری ذمہ داریوں کی وجہ سے وہاں نہیں آ سکیں لیکن ان کے اہل خانہ، پڑوسی اور گاؤں کے لوگ سب ان کے دل میں ہمیشہ رہتے ہیں۔

اپنے سفر کو یاد کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ بچپن سے ہی ان میں بہت کچھ سیکھنے کا جذبہ تھا۔ اگرچہ ان کے والد امیر نہیں تھے لیکن وہ چاہتے تھے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں۔ گھر میں وسائل نہیں تھے لیکن قوت ارادی تھی اور جب قوت ارادی ہو تو راستہ خود بخود ہموار ہو جاتا ہے۔ انھوں نے اپنے اساتذہ، پڑوسیوں اور بزرگوں کا احترام کیا جنہوں نے ہمیشہ ان کے سفر کے دوران ان سے محبت اور تعاون کیا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ رائے رنگ پور میں سری اروبندو انٹیگرل اسکول اینڈ ریسرچ سینٹر میں اعزازی ٹیچر کے طور پر شامل ہونے کے بعد، انہوں نے سری اروبندو کے بارے میں بہت کچھ سیکھا اور وہ ان کے لیے تحریک کا ذریعہ بنے۔ انہوں نے جناب اٹل بہاری واجپائی کو پیار سے یاد کیا اور ان کی مشہور نظم کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے خدا سے التجا کی تھی کہ وہ اتنی بلندی حاصل کرنا پسند نہیں کریں گے کہ وہ اپنے ہی لوگوں کو گلے نہ لگا سکیں۔

صدر جمہوریہ ہند نے رائے رنگ پور میں شہری استقبالیہ میں شرکت کی

رائے رنگ پور کے ساتھ اپنے قریبی تعلق کو یاد کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج وہ جو کچھ بھی ہیں وہ رائے رنگ پور کی وجہ سے ہیں۔ وہ اس مقام کو شہرت دلا سکیں یا نہ دلا سکیں لیکن وہ رائے رنگ پور کو کبھی بدنام نہیں کریں گی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ رائے رنگ پور میونسپلٹی کی وائس چیئر پرسن کی حیثیت سے انہیں رائے رنگ پور کی صفائی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ اس وقت کوئی سوچھ بھارت ابھیان نہیں تھا، لیکن انھوں نے رائے رنگ پور کی صفائی کے لیے کام کیا۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ لوگ سوچھ بھارت ابھیان کی کامیابی میں اپنا تعاون کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے دن میں، صدر جمہوریہ نے بڑا بندھا، رائے رنگ پور کے قریب قومی پرچم لہراتے ہوئے 100 فٹ لمبے پرچم کے ستون کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مختلف مقامات پر جناب سنا رام سورین، پنڈت رگھوناتھ مرمو، جناب بیجو پٹنائک اور اتکل گورو مدھوسودن داس کے مجسموں کے سامنے پھول بھی چڑھائے۔

Recommended