صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو نے آج (8 اگست 2023)آروویلے میں ‘شعور پیدا کرنے کے لئے شہر میں سپرمائنڈ کی خواہش ’کےبارے میں ایک کانفرنس کا افتتاح کیا۔اس سے قبل انہوں نے ماتر مندر اور آروویلے میں ایک شہری نمائش کا دورہ کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتےہوئےصدر جمہوریہ نےکہا کہ شری اروند کو یقین تھا کہ سپرمائنڈ انسانی وجود کو روحانی وجود میں تبدیل کرسکتا ہے۔ انہوں نے یہ فلسفہ دیاتھا کہ فوق ذہنی شعور میں اس مادی دنیا کو روحانی دنیا میں تبدیل کرنے کی طاقت ہوتی ہے۔محترمہ مرمو نےکہا کہ ہم میں سےہر ایک کےلئے روحانیت کا ایک مختلف مطلب اور تشریح ہوتی ہے لیکن ایک بات مشترکہ ہے وہ یہ جو کچھ روحانی ہوتا ہےوہ مادیت سے اوپر ہوتا ہےاور اسے دیکھا نہیں جاسکتا۔ روحانی ذہن ایک خالص ذہن ہوتا ہے ۔ یہ اپنی ذات سےاوپرہوتا ہے۔یہ سبھی کی خوشحالی،اتحاد اور ترقی کے بارے میں سوچتا ہے۔
صدر جمہوریہ نےکہا کہ کسی کے ذہن کی روحانی بیداری ایک عام شخص کو باشعور شخص میں تبدیل کرسکتی ہے
۔یہی بیداری اشخاص ، تنظیموں ،ممالک اور دنیاکی کایا پلٹ کرسکتی ہے۔جب بیدار ذہن ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اور عام مقاصد کے لئے مل جل کر کام کرتے ہیں تو ایسےنتائج حاصل ہوسکتے ہیں جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
صدر جمہوریہ ہند نے کانفرنس کا افتتاح کیا
صدر جمہوریہ نے کہا کہ مہرشی اروند کے ذریعہ پیش کئےگئے آفاقی وجود کا تصور ان مسائل کے معاملے کے لئے بہت موزوں ہے جن کا آج دنیا سامنا کررہی ہے۔ آفاقی شعور کے تصور کو سمجھ کر اور اپناکر ایسے بہت سےمسائل کو ہمہ آہنگی کےساتھ حل کیا جاسکتاہے جن کا آج دنیا سامنا کررہی ہے۔ اعلی ترین وجود اور آفاقی ذہن کے تصورات زندگی کے حتمی مقصد کو حاصل کرنے کے میں مدد کرسکتے ہیں۔ یہ تصورات دنیا کو ایک ہمہ آہنگی سے بھرا ہوا اور رہنے کے لئے پرامن مقام بناسکتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ آروویل ایک ایسا مقام ہے جہاں انسانی اذہان اعلی ترین شعور حاصل کرنے کے بڑے مقصد کے لئے ایک ساتھ تلاش و جستجو اور کام کرتے ہیں۔ یہ تمام انسانوں کی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان دنیا کے عالمی چیلنجوں کے دیرپا حل فراہم کرانے میں قیادت کرنے والا ہے۔ آروویلے کمیونٹی اس سلسلہ میں ایک بڑی خدمت انجام دے سکتی ہے۔