Urdu News

صدرجمہوریہ ہند نے آج راشٹرپتی بھون میں وزیٹرس کانفرنس 2023 کا افتتاح کیا

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو 25 سے 27 جولائی تک اوڈیشہ کا دورہ کریں گی

صدرجمہوریہ ہند نے آج راشٹرپتی بھون میں وزیٹرس کانفرنس 2023 کا افتتاح کیا


ہندوستان کو نالج سپر پاور میں تبدیل کرنے میں تعلیمی اداروں کے قائدین کی بڑی ذمہ داری ہے: صدرجمہوریہ مرمو

صدر جمہوریہ ہند نے وزیٹر ایوارڈز 2021  تقسیم کئے

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (10 جولائی 2023) کو راشٹرپتی بھون میں وزیٹرس کانفرنس 2023 کا افتتاح کیا۔

اپنے افتتاحی خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ تعلیم فرد، معاشرے اور ملک کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ زیادہ تر نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم نامساعد حالات سے نکلنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی اور معاشی طور پر پسماندہ گروہوں سے آنے والے نوجوانوں کو مساوی اور جامع اعلیٰ تعلیم فراہم کرنا قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی ترجیحات میں شامل ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ علم کی طاقت سے ممالک عالمی سپر پاور بن سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این ای پی کا مقصد ہندوستان کو علم کی عالمی سپر پاور بنانا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے سال 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ مرکزی وزارت تعلیم ،تمام شراکت داروں کے ساتھ  تال میل سے اس سمت میں  مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ این ای پی کے مطابق یہ موثر طرز حکمرانی اور قیادت ہے جو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بہترین اور جدت طرازی کا ماحول بنانے کے قابل بناتی ہے۔

تمام عالمی معیار کے اداروں کی مشترکہ خصوصیت، مضبوط ذاتی  حکمرانی اور اداروں کے سربراہوں کی  قابلیت  کی بنیاد پر شاندار تقرریوں کا وجود رہی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ علمی مراکز کو علمی معیشت کا مرکز بننا چاہیے۔ انہیں جدید ترین ٹیکنالوجیاں تیار کرنے کے عزائم کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ٹیکنالوجی کے اداروں کو مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں پہل کرنی ہوگیa

Recommended