Urdu News

صدر جمہوریہ ہند 8 سے 9 اکتوبر تک چنڈی گڑھ کا دورہ کریں گی

صدر جمہوریہ ہند 8 سے 9 اکتوبر تک چنڈی گڑھ کا دورہ کریں گی

صدر جمہوریہ ہند 8 سے 9 اکتوبر تک چنڈی گڑھ کا دورہ کریں گی

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 8 سے 9 اکتوبر 2022 تک چنڈی گڑھ کا دورہ کریں گی۔

 جمہوریہ ہند 8 اکتوبر 2022 کو چنڈی گڑھ کی سکھنا لیک میں ہندوستانی فضائیہ کی 90 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گی۔ اسی شام، وہ چنڈی گڑھ کے پنجاب راج بھون میں اپنے اعزاز میں دیے جانے والے ایک شہری استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گی۔

صدر جمہوریہ ہند 9 اکتوبر 2022 کو مرکز کے زیر انتظام  خطے چنڈی گڑھ سیکرٹریٹ کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کریں گی۔ وہ دہلی واپس آنے سے قبل چنڈی گڑھ میں پنجاب انجینئرنگ کالج کے صد سالہ تقریبات  کی اختتامی تقریب  اور  52ویں جلسہ تقسیم اسناد میں بھی شرکت کریں گی۔

Recommended