Urdu News

صدر جمہوریہ ہند 18 سے 21 اپریل تک ہماچل پردیش کا دورہ کریں گی

صدر جمہوریہ ہند

صدر جمہوریہ ہند 18 سے 21 اپریل تک ہماچل پردیش کا دورہ کریں گی

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 18 سے 21 اپریل 2023 تک ہماچل پردیش کا دورہ کریں گی اور مشوبرا کے راشٹرپتی نواس میں قیام کریں گی۔

صدر جمہوریہ 18 اپریل 2023 کو مشوبرا میں ٹیولپ گارڈن (گل لالہ کے باغ) کا افتتاح کریں گی۔ اسی شام کو، وہ راج بھون، شملہ میں حکومت ہماچل پردیش کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیے جانے والے ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔

صدر جمہوریہ 19 اپریل 2023 کو نیشنل اکیڈمی آف آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس. شملہ میں انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے زیر تربیت افسران کے ساتھ بات چیت کریں گی۔ وہ شملہ میں ہماچل پردیش یونیورسٹی کی 26ویں تقسیم اسناد کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔

صدر جمہوریہ 20 اپریل 2023 کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈی کا دورہ کریں گی۔ اس کے بعد، وہ راشٹرپتی نواس میں ایک ’ایٹ ہوم. استقبالیہ کی میزبانی کریں گی۔ اسی دن راشٹرپتی نواس کو عوام کے دیکھنے کے لیے کھول دیا جائے گا۔

Recommended