Urdu News

صدر جمہوریہ ہند 10 سے 11 فروری تک اڈیشہ کا دورہ کریں گی

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو 25 سے 27 جولائی تک اوڈیشہ کا دورہ کریں گی

صدر جمہوریہ ہند 10 سے 11 فروری تک اڈیشہ کا دورہ کریں گی

ہندوستان کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو 10 سے 11 فروری تک اڈیشہ کا دورہ کریں گی۔

صدر جمہوریہ 10 فروری 2023 کو بھوبنیشور میں جنن پربھا مشن کے یوم تاسیس  کی تقریب میں بہ نفس نفیس شرکت کریں گی۔ اسی دن وہ  راما دیوی ویمنز   یونیورسٹی کے دوسرے جلسۂ تقسیم اسناد میں شریک ہوں گی۔

گیارہ فروری 2023 کو صدر جمہوریہ کٹک میں آئی سی  اے آر   -نیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں دوسری رائس کانگریس کا افتتاح کریں گی۔

Recommended