بھارت درشن

چھٹھ پوجا کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

صدرجمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو نے چھٹھ پوجا کے موقع پر ہم وطنوں کو اپنی مبارکباد بھیجی ہے۔

ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’چھٹھ پوجا کے موقع پر، میں ہندوستان اور بیرون ملک مقیم تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

چھٹھ پوجا ایک ایسا موقع ہے جب ہم مادر فطرت کے تئیں اپنی عقیدت، پیار اور تشکر کا اظہار کرتے ہیں۔ سورج دیوتا کو ارگھیہ پیش کرتے ہوئے، عقیدت مند اپنے دن کا آغاز سخت برت سے کرتے ہیں اور سورج اور ندیوں کی پوجا کرتے ہیں۔برت  کا اختتام آبی ذخائر میں مقدس غسل اور فطرت کی عبادت پر ہوتا ہے۔ یہ تہوار انسانوں اور فطرت کے مابین باہمی ہم آہنگی کی ایک منفرد مثال ہے۔

اس سال کے چھٹھ پوجا پر، لوگوں کی خواہشات پوری ہوں، اور ہر کوئی صحت مند اور خوش رہے۔ آئیے اس موقع پر  یہ عہد کریں کہ ہم اپنے آبی وسائل اور ماحول کو آلودگی سے محفوظ بنائیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago