صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے چھٹھ پوجا کے موقع پر ہم وطنوں کو اپنی مبارکباد بھیجی ہے۔
ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’چھٹھ پوجا کے موقع پر، میں ہندوستان اور بیرون ملک مقیم تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔
چھٹھ پوجا ایک ایسا موقع ہے جب ہم مادر فطرت کے تئیں اپنی عقیدت، پیار اور تشکر کا اظہار کرتے ہیں۔ سورج دیوتا کو ارگھیہ پیش کرتے ہوئے، عقیدت مند اپنے دن کا آغاز سخت برت سے کرتے ہیں اور سورج اور ندیوں کی پوجا کرتے ہیں۔برت کا اختتام آبی ذخائر میں مقدس غسل اور فطرت کی عبادت پر ہوتا ہے۔ یہ تہوار انسانوں اور فطرت کے مابین باہمی ہم آہنگی کی ایک منفرد مثال ہے۔
اس سال کے چھٹھ پوجا پر، لوگوں کی خواہشات پوری ہوں، اور ہر کوئی صحت مند اور خوش رہے۔ آئیے اس موقع پر یہ عہد کریں کہ ہم اپنے آبی وسائل اور ماحول کو آلودگی سے محفوظ بنائیں گے۔