Urdu News

‏ کرسمس کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کے ذریعے مبارکباد‏

صدر جمہوریہ ہند نے آروویلے میں ‘شعور پیدا کرنے کے لئے شہر میں سپرمائنڈ کی خواہش ’کےبارے میں کانفرنس کا افتتاح کیا

‏ کرسمس کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کے ذریعے مبارکباد‏

‏صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے کرسمس کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔‏

‏اپنے ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ میں کرسمس کے تہوار پر تمام ہم وطنوں بالخصوص عیسائی بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔‏

‏یہ تہوار پوری انسانیت کے لیے امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔ اس دن ہم یسوع مسیح کے ذریعہ دیے گئے دردمندی اور قربانی کے پیغام کو یاد کرتے ہیں۔ کرسمس کا تہوار ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور مہربانی کے ساتھ سلوک کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔‏

‏آئیے ہم اپنی زندگیوں میں یسوع مسیح کی ربانی تعلیمات کو اپنانے کا عہد کریں۔‏

Recommended