Urdu News

بدھ پورنیما کے موقع پر صدر جمہوریہ کی مبارک باد

بدھ پورنیما کے موقع پر صدر جمہوریہ کی مبارک باد

بدھ پورنیما کے موقع پر صدر جمہوریہ کی مبارک باد

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے بدھ پورنیما کے موقع پر دیے گئے اپنے پیغام میں کہا:-

”بدھ پورنیما کے پر مسرت موقع پر، میں پوری دنیا کے شہریوں اور بھگوان بدھ کے پیرو کاروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

ہمدردی کا مظہر، مہاتما بدھ نے ہمیں حکمت، روا داری اور نیکی کا راستہ دکھایا ہے۔ ان کی سادہ اور مؤثر تبلیغ ہمیں محبت، سچائی اور عدم تشدد کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتی ہے۔ مہاتما بدھ کی زندگی تحمل اور نظم و ضبط کی ایک بہترین مثال ہے۔ ان کی تعلیمات آج بھی انسانیت کی رہنمائی کرتی ہیں۔

اس مبارک موقع پر، آئیے مہاتما بدھ کی تعلیمات کو اپنے ذہن، قول، عمل اور طرز عمل میں شامل کریں اور ایک قابل فخر قوم کی تعمیر کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کریں۔“

Recommended