Categories: بھارت درشن

وزیر اعظم مودی آج  برکس میں شرکت کریں گے ، اگلے سال ہندوستان میں ہوگااجلاس

وزیر اعظم مودی آج  برکس میں شرکت کریں گے ، اگلے سال ہندوستان میں ہوگااجلاس

Prime Minister Modi will attend BRICS today, next year in India

نئی دہلی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی منگل کے روز برکس ، روس ، ہندوستان ، چین اور جنوبی افریقہ کے گروپ (برکس)کے ورچوئل ذریعہ سے ہونے والے 12 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اگلے سال ، ہندوستان برکس کی صدارت اور کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔

وزارت خارجہ کی ایک ریلیز کے مطابق ، 17 نومبر کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کی دعوت پر ، وزیر اعظم نریندر مودی "عالمی استحکام ، مشترکہ سلامتی اور جدید ترقی" کے عنوان پر روس کی جانب سے منعقدہ 12 ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس ورچوئل میڈیم کے ذریعے ہوگی۔

اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ اور کووڈ۔19وبا کے پس منظر میں منعقدہ 12ویں سربراہی اجلاس کے دوران قائدین بین برکس تعاون اور عالمی تناظر میں اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ کثیر جہتی عالمی نظام میں تبدیلی، کوویڈ 19 وبا کو کنٹرول کرنے کے اقدامات ، دہشت گردی کے خلاف تعاون ، تجارت ، صحت ، توانائی اور عوام سے عوام کے تبادلے جیسے مدعے شامل ہوںگے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان اگلے سال برکس کی صدارت کرے گا۔اس کے قیام کے بعد سے ، ہندوستان 2012 اور 2016 کے بعد تیسری بار گروپ کا صدر بنے گا اور 13 ویں برکس سمٹ کی میزبانی کرے گا۔

کورونا کی وبا ٹلنے کے بعد ممکن ہے کہ 13 ویں برکس سربراہی اجلاس کا براہ راست انعقاد ہو اور چینی صدر شی جنپنگ سمیت پانچ ممالک کے اعلیٰ رہنما اس میں شرکت کے لئے ہندوستان آئیں۔یہ اس ماہ میں دوسرا موقع ہے جب وزیر اعظم مودی اور چین کے صدر شی جنپنگ مشرقی لداخ میں ہندوستان کی سرزمین پر تجاوزات کی کوششوں کے درمیان ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں گے۔ یہ دونوں رہنما 22 نومبر کو جی 20 اجلاس میں آمنے بھی ہوں گے۔

اس سے قبل ، 10 نومبر کو آٹھ ممالک کی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں ، وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کو ایک سخت پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ تمام رکن ممالک کو ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہئے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago