وزارت اطلاعات و نشریات نے ڈیجیٹل میڈیا میں ا یک مہینے کے اندر ایف ڈی آئی کی پالیسی پر تعمیل کی درخواست کی

وزارت اطلاعات و نشریات ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعہ خبروں اور حالات حاضرہ کی اپ لوڈنگ/ اسٹریمنگ میں شامل اہل اداروں کے لئے آج ایک عوامی نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ 18 ستمبر 2019 کو حکومت ہند کے ذریعہ لئے گئے فیصلے کی تعمیل کریں، جس کے تحت حکومت کی منظوری سے 26 فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت دی گئی تھی۔

وزارت کی ویب سائٹ پر موجود آج کے عوامی نوٹس میں وہ تمام تفصیلات درج ہیں کہ اہل اداروں کو فیصلے کی تعمیل کے لئے ایک مہینے کے اندر کیا کارروائیاں انجام دینی ہیں۔نوٹس کے مطابق ،

جن اداروں  کی سرمایہ کاری 26 فیصد سے کم ہے وہ درج ذیل کے ساتھ آج سے ایک مہینے کے اندر وزارت اطلاعات و نشریات کو معلومات فراہم کرسکتے ہیں:

FDI in digital mediaکمپنی/ ادارہ اور اس کے شیئر ہولڈنگ پیٹرن کی تفصیلات اس کے ڈائریکٹر/ شیئر ہولڈر کے نام اورپتہ کے ساتھ

پرو موٹر/ منافع حاصل کرنے والے مالکان کے نام اور پتے

ایف ڈی آئی پالیسی، غیر ملکی زرمبادلہ کے انتظام(بغیر قرض والی دستاویز) کے ضابطے،2019 اور غیرملکی زرمبادلہ  کے انتظام( ادائیگی کا طریقہ اور بغیر قرض والی دستاویز کی رپورٹنگ) ریگولیشن، 2019 کے تحت ضروری پرائسنگ، دستاویز کاری اور رپورٹنگ کی تعمیل کے سلسلے میں تصدیق اورگزشتہ/ حالیہ غیرملکی سرمایہ کاری اور ادھر سے ہونے والی سرمایہ کاری، اگر کوئی ہے تو اس کے ثبوت کے طور پر رپورٹنگ کے متعلقہ فارم کی کاپیاں

پرماننٹ  اکاؤنٹ نمبر  اور آڈٹر رپورٹ کے ساتھ تازہ ترین آڈٹ شدہ/ غیر آڈٹ شدہ منافع اور نقصان کا بیان اور بیلنس شیٹ

جن اداروں کی غیرملکی سرمایہ کاری 26 فیصد سے زیادہ ہے انہیں اوپر درج(i) کی تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کو آج سے ایک مہینے کے اندر تفصیلات جمع کرنی ہوگی اور 15 اکتوبر 2021 سے پہلے غیر ملکی سرمایہ کاری کو 26فیصد سے کم کرنے کے لئے ضروری قدم اٹھانے ہوں گے اور وزارت اطلاعات و نشریات کی منظوری لینی ہوگی۔

ایسا کوئی بھی ادارہ جو ملک میں تازہ غیرملکی سرمایہ کاری لانے کا خواہش مند ہے اسے ڈی پی آئی آئی ٹی کے غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق پورٹل کے ذریعہ، اس سلسلے میں (a) حکومت ہند کی ایف ڈی آئی پالیسی اور 2019 کے ڈی پی آئی آئی ٹی پریس نوٹ نمبر 4( مورخہ 18-09-2019) اور (b) غیرملکی زرمبادلہ کے انتظام( بغیر قرض والے دستاویزات)( ترمیمی) کے ضابطے ، 2019 جسے 5 دسمبر 2019 کو نوٹیفائیڈ کیا گیا تھا کہ Union Ministry of Information and Broadcastingمطابق ضروری منظوری لینی ہوگی۔

ہر ادارہ کو بورڈ آف ڈائریکٹرس اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی شہریت کے تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا۔اس کے لئے انہیں ایک سال کے اندر ساٹھ دنوں سے زیادہ مدت کے لئے تعینات کئے جانے والے غیرملکی  عملے کےلئے وزارت  اطلاعات و نشریات سے سیکوریٹی کلیئرنس لینا ہوگا۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…