وزیر اعظم نے بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ گاندھی جی کی قیادت میں بھارت چھوڑو تحریک نے ہندوستان کو نوآبادیاتی راج سے آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جناب مودی نے اس موقع پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
‘‘ تحریک میں حصہ لینے والے عظیم لوگوں کو خراج عقیدت۔ گاندھی جی کی قیادت میں اس تحریک نے بھارت کو نوآبادیاتی راج سے آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آج بھارت ایک آواز میں کہہ رہا ہے:
کرپشن بھارت چھوڑو ۔
خاندان بھارت چھوڑ و۔
خوشامدپرستی بھارت چھوڑو۔’’