Urdu News

وزیر اعظم نریندرمودی ویڈیو کانفرنسنگ کےذریعے چنتن شیور سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم 19 جنوری کو کرناٹک اور مہاراشٹر کا دورہ کریں گے

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون، جناب امت شاہ 27 اور 28 اکتوبر 2022 کو سورج کنڈ، ہریانہ میں ریاستوں کے وزرائے داخلہ کے چنتن شیور کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 اکتوبر 2022 کو ویڈیو  کانفرنسنگ کے ذریعے چنتن شیور سے خطاب کریں گے۔

تمام ریاستوں کے وزرائے داخلہ اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنرز. اور ایڈمنسٹریٹرز کو دو روزہ چنتن شیور میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ ریاستی داخلہ سکریٹریز، پولیس کے ڈائریکٹر جنرلز اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز اور مرکزی پولیس تنظیموں کے ڈائریکٹر جنرل بھی چنتن شیور میں شرکت کریں گے۔

سائبر کرائم مینجمنٹ کے لیے ایکو سسٹم کی ترقی

دو روزہ چنتن شیور کا مقصد وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی یوم آزادی کی تقریر. میں اعلان کردہ “وژن 2047” اور ‘پنچ پران’ کے نفاذ کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کرنا ہے۔ وزرائے داخلہ کی کانفرنس میں سائبر کرائم مینجمنٹ کے لیے. ایکو سسٹم کی ترقی، پولیس فورسز کی جدید کاری، فوجداری انصاف کے نظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں اضافہ، لینڈ بارڈر مینجمنٹ. اور ساحلی سیکورٹی اور دیگر داخلی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ’2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان‘ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ’ناری شکتی‘ کا کردار اہم ہے. اور خواتین کی حفاظت اور ان کے لیے محفوظ ماحول بنانے پر خصوصی زور دیا جائے گا۔ کانفرنس کا مقصد مذکورہ شعبوں میں قومی پالیسی سازی اور بہتر منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کو آسان بنانا بھی ہے۔

کانفرنس میں این ڈی پی ایس ایکٹ، این سی او آر ڈی

’چنتن شیور‘  کے دوران ، چھ سیشنوں میں مختلف موضوعات پر بحث کی جائے گی۔ کانفرنس کے پہلے دن ہوم گارڈز، سول ڈیفنس، فائر پروٹیکشن. اور اینمی پراپرٹی جیسے کئی اہم امور زیر بحث آئیں گے۔ دوسرے دن، سائبر سیکورٹی، منشیات کی اسمگلنگ، خواتین کی حفاظت اور بارڈر مینجمنٹ جیسے دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، کانفرنس میں این ڈی پی ایس ایکٹ. این سی او آر ڈی ، این آئی ڈی اےاےاین، اور نشہ مکت بھارت ابھیان سمیت منشیات کی اسمگلنگ کے مسائل پر غوروخوض کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ لینڈ بارڈر مینجمنٹ اور کوسٹل سیکیورٹی کے موضوعات کے. تحت سرحدوں کے تحفظ اور سرحدی علاقوں کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انسانی اسمگلنگ یونٹس، تھانوں میں خواتین کے ہیلپ ڈیسک

آئی سی جے ایس اور سی سی ٹی این ایس سسٹمز اور آئی ٹی ماڈیولز این اے ایف آئی ایس . آئی ٹی ایس ایس او اور این ڈی ایس او اور سی آر آلی۔ ایم اے سی کا استعمال کرتے ہوئے ٹیکنالوجی پر مبنی تفتیش کے ذریعے سزا کی شرح کو بڑھانے پر بھی غور کیا جائے گا۔ محفوظ شہر پراجیکٹ، 112-سنگل ایمرجنسی رسپانس سسٹم، اضلاع میں انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹس. تھانوں میں خواتین کے ہیلپ ڈیسک اور ماہی گیروں کے لیے . بائیو میٹرک شناختی کارڈ جیسے اقدامات پر بھی بات کی جائے گی۔ مختلف موضوعات پراجلاسات کا مقصد ان مسائل پر ریاستی. حکومتوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا  اور اسے یقینی بنانا ہے۔

Recommended