Categories: بھارت درشن

تاریخی لال قلعہ میں ماتربھومی نام کی پروجیکشن میپنگ شو اب سال بھر جاری رہے گا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دس روزہ ریڈ فورٹ فیسٹول ۔ بھارت بھاگیہ ودھاتا نے کل اپنا پانچواں  دن مکمل کرلیا ہے۔ ایسے میں پروجیکشن میپنگ شو  ‘ماتربھومی’ کو ثقافتی جشن میں زبردست رد عمل حاصل ہو رہا ہے۔ اس شو   کا تاریخی لال قلعہ میں  مستقل سلسلہ سال بھر  تک جاری رہے گا۔پروجیکشن میپنگ شو  ‘ماتر بھومی’  جدید  ٹیکنالوجی کے ساتھ  لائٹ، ساؤنڈ اور موسیقی کا استعمال کرتے ہوئے ایک بڑے  منظر کی پیش کش کرتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 پروجیکشن میپنگ شو میں  ہندوستان کی  مالا مال اور گونا گو ثقافت کو  اجاگر کیا گیا ہے اور  شہریوں میں حب الوطنی کے زبردست جذبے کو  ابھارا گیا ہے اور ان میں فخر کا  جذبہ پیدا کیا گیا ہے۔آزادی کا امرت مہو تسو  کے  حصے کے طور پر  بھارت بھاگیہ ودھاتا نے پہلے ہی  ملک میں سب سے بڑے ثقافتی  آمیزش کی حیثیت سے اپنا  مقام حاصل کرلیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ماتر بھومی کے ساتھ  ثقافت اور سیاحت کی وزارت ،  مونیومنٹ مترا ، ڈالمیا بھارت لمیٹڈ کے اشتراک سے مشترکہ  طور پر  بھارت کی  مالا مال تاریخ اور وراثت  کو اجاگر  کر رہی ہے۔ وزارت لال قلعہ پر پیش کئے گئے  بات چیت کے سلسلے کے ذریعہ نئی نسلوں تک بھارت کی  تاریخ اور وراثت کو اجاگر کر رہی ہے۔ملک بھر کی شخصیتوں نے پہلے ہی  اس فیسٹول کا دورہ کیا ہے ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
خواتین اور بچوں  کی ترقی  کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی  زوبین ایرانی نے  افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جب کہ پولیس  کمشنر  جناب راکیش استھانہ نے افتتاحی رات میں لال قلعہ پر پروجیکشن میپنگ شو کا افتتاح کیا۔اس فیسٹول میں عظیم پرجیکشن میپنگ شو کو، جو شاندار رد عمل ملا ہے، اس نے اب  لال  قلعہ  پر مستقل جگہ بنالی ہے۔ تاکہ  3  اپریل کو  10  روزہ فیسٹول کے بعد بھی  یہ شو  سال بھر تک جاری رہے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago