Urdu News

تاریخی لال قلعہ میں ماتربھومی نام کی پروجیکشن میپنگ شو اب سال بھر جاری رہے گا

تاریخی لال قلعہ میں ماتربھومی نام کی پروجیکشن میپنگ شو اب سال بھر جاری رہے گا

دس روزہ ریڈ فورٹ فیسٹول ۔ بھارت بھاگیہ ودھاتا نے کل اپنا پانچواں  دن مکمل کرلیا ہے۔ ایسے میں پروجیکشن میپنگ شو  ‘ماتربھومی’ کو ثقافتی جشن میں زبردست رد عمل حاصل ہو رہا ہے۔ اس شو   کا تاریخی لال قلعہ میں  مستقل سلسلہ سال بھر  تک جاری رہے گا۔پروجیکشن میپنگ شو  ‘ماتر بھومی’  جدید  ٹیکنالوجی کے ساتھ  لائٹ، ساؤنڈ اور موسیقی کا استعمال کرتے ہوئے ایک بڑے  منظر کی پیش کش کرتا ہے۔

 پروجیکشن میپنگ شو میں  ہندوستان کی  مالا مال اور گونا گو ثقافت کو  اجاگر کیا گیا ہے اور  شہریوں میں حب الوطنی کے زبردست جذبے کو  ابھارا گیا ہے اور ان میں فخر کا  جذبہ پیدا کیا گیا ہے۔آزادی کا امرت مہو تسو  کے  حصے کے طور پر  بھارت بھاگیہ ودھاتا نے پہلے ہی  ملک میں سب سے بڑے ثقافتی  آمیزش کی حیثیت سے اپنا  مقام حاصل کرلیا ہے۔

 ماتر بھومی کے ساتھ  ثقافت اور سیاحت کی وزارت ،  مونیومنٹ مترا ، ڈالمیا بھارت لمیٹڈ کے اشتراک سے مشترکہ  طور پر  بھارت کی  مالا مال تاریخ اور وراثت  کو اجاگر  کر رہی ہے۔ وزارت لال قلعہ پر پیش کئے گئے  بات چیت کے سلسلے کے ذریعہ نئی نسلوں تک بھارت کی  تاریخ اور وراثت کو اجاگر کر رہی ہے۔ملک بھر کی شخصیتوں نے پہلے ہی  اس فیسٹول کا دورہ کیا ہے ۔

خواتین اور بچوں  کی ترقی  کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی  زوبین ایرانی نے  افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جب کہ پولیس  کمشنر  جناب راکیش استھانہ نے افتتاحی رات میں لال قلعہ پر پروجیکشن میپنگ شو کا افتتاح کیا۔اس فیسٹول میں عظیم پرجیکشن میپنگ شو کو، جو شاندار رد عمل ملا ہے، اس نے اب  لال  قلعہ  پر مستقل جگہ بنالی ہے۔ تاکہ  3  اپریل کو  10  روزہ فیسٹول کے بعد بھی  یہ شو  سال بھر تک جاری رہے گا۔

Recommended