Categories: بھارت درشن

ممتاز خاتون فکشن نگار اور شاعرہ ڈاکٹر ترنم ریاض کا دہلی میں انتقال

ممتاز خاتون فکشن نگار اور شاعرہ ڈاکٹر ترنم ریاض کا دہلی میں انتقال

ممتاز خاتون فکشن نگار اور شاعرہ ڈاکٹر ترنم ریاض جمعرات کی صبح قومی راجدھانی دہلی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئی ہیں  وہ کورونا کے انفیکشن میں مبتلا تھیں سری نگر میں جنم لینے والی ترنم ریاض اپنے شوہر ڈاکٹر ریاض پنجابی کے انتقال کے صرف ڈیڑھ ماہ بعد ہی ملک راہی عدم ہوئیں کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ریاض پنجابی کا 8 اپریل کو دہلی میں ہی انتقال ہوا تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ترنم ریاض نے جمعرات کی صبح قریب ساڑھے نو بجے دلی کے ایک ہسپتال میں آخری سانسیں لیں۔ان کا کچھ روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ وینٹی لیٹر پر تھیں۔مرحومہ کا شمار اردو کے نامور افسانہ نگاروں اور نقادوں میں ہوتا تھا وہ آل انڈیا ریڈیو سے بھی وابستہ تھیں۔

انہوں نے اردو زبان میں قریب ایک درجن کتابیں تصنیف کی ہیں جن کا بشمول انگریزی و ہندی کے کئی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔

اردو زبان و ادب کی خدمت کے اعزاز میں انہیں کئی قومی و بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ سال 2014 میں انہیں سارک لٹریچر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔مرحومہ نے اردو مضمون میں پوسٹ گریجویشن اور کشمیر یونیورسٹی سے ایجوکیشن میں اپی ایچ ڈی کیا تھا۔

نوجوان کشمیری محقق و مصنف ڈاکٹر محمد اشرف لون کے مطابق ترنم ریاض ایک اچھی شاعرہ بھی تھیں اور ایک کامیاب افسانہ نگار اور ناول نگار بھی۔اس کے علاوہ انہوں نے کچھ تنقیدی مضامین بھی لکھے ہیں اور کچھ ترجمے بھی کیے ہیں۔ لیکن بحیثیت ایک افسانہ نگار وہ ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔

ڈاکٹر اشرف لون کے مطابق ترنم ریاض بطور ایک تخلیق کار کے موجودہ دور میں اس حیثیت سے ایک ممتاز مقام رکھتی ہیں کہ وہ فن کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے افسانے تخلیق کرتی تھیں۔

ان کے بقول: 'ان کی تخلیقات پڑھنے سے بخوبی یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا زندگی کو دیکھنے کا اپنا ایک الگ زاویہ تھا۔ ترنم کے یہاں ماحول اور حالات کا عکس صاف د یکھا جا سکتا ہے۔ وہ اپنے انداز میں بڑی بے باک بھی تھیں اور یہی بے باکی ان کا سب سے بڑا ہنر بھی تھا'۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago