اسرائیل میں احتجاجی مظاہرے، نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

Protests in Israel demand Netanyahu's resignation

یروشلم،14دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

اسرائیل میں کورونا وائرس وباءکے خلاف جدوجہد میں ناکامی کی وجہ سے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔القدس، تل ابیب اور شمالی شہر قیصریہ میں

مشعلوں اور احتجاجی نعروں والے پلے کارڈوں کے ساتھ ہزاروں مظاہرین نے نیتان یاہو کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

سرکاری نشریاتی ادارے کان کی خبر کے مطابق مظاہرین کے گروپ القدس میں نیتان یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے جمع ہوئے اور کورونا وائرس کےخلاف جدوجہد میں ناکامی کی وجہ سے نیتان یاہو کےخلاف نعرے لگائے۔

روزنامہ یڈیوٹ آہرنوٹ کی خبر کے مطابق

روزنامہ یڈیوٹ آہرنوٹ کی خبر کے مطابق اسرائیلی پولیس نے 13 مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔تل ابیب کے پ ±لوں اور چوکوں میں جمع مظاہرین نے بھی ٹریفک بلاک کر دی اور نیتان یاہو سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں تقریباً 25 ہفتوں سے ہفتے کے دن مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین کووِڈ۔19 کے خلاف ناکام جدوجہد کی وجہ سے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…