Categories: بھارت درشن

کاشتکاروں کو صحیح وقت پر صحیح معلوما ت فراہم کرے گاکسان سارتھی: تومر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>کاشتکاروں کو صحیح وقت پر صحیح معلوما ت فراہم کرے گاکسان سارتھی: تومر</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکزی وزیر زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ "کسان سارتھی" ایک ایسا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو کاشتکاروں کو صحیح وقت پر صحیح معلومات حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ تومر نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعہ کاشتکار کرشی وگیان کیندر (کے وی کے) سے رابطہ کرسکتے ہیں اور اپنی زبان میں کاشتکاری سے متعلق کوئی بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسان کسی بھی موضوع پر زرعی سائنسدانوں سے کوئی مشورہ لینا چاہتے ہیں تو اس ذریعہ سے وہ کے وی کے سے رابطہ کرسکیں گے اور وہاں کے سائنس دان کسانوں کے مسائل حل کریں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ یہ پلیٹ فارم 16 جولائی کو بھارتی زرعی تحقیقاتی کونسل (آئی سی اے آر) کے 93 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کسانوں کے لیے وقف کیا گیا تھا۔ حکومت ہند کے اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو اور کسان بہبود وزیر نریندر سنگھ تومر نے 'کسان سارتھ'لانچ کیا۔ کسانوں کی سہولت کے لیے یہ پلیٹ فارم شروع کیا گیا ہے تاکہ کاشتکاروں کو اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی مضمون کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکے اور کاشتکار گھر بیٹھے منڈیوں میں فصلوں کی  قیمت کو جان سکیں۔ اس ذریعہ سے کسان سائنسدانوں سے فصلوں سے متعلق کوئی تجاویز لے سکتے ہیں۔ ساتھ ہی  کاشتکاری کے نئے طریقوں اور نئی تکنیک کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago