Urdu News

کاشتکاروں کو صحیح وقت پر صحیح معلوما ت فراہم کرے گاکسان سارتھی: تومر

مرکزی وزیر زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر

کاشتکاروں کو صحیح وقت پر صحیح معلوما ت فراہم کرے گاکسان سارتھی: تومر

مرکزی وزیر زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ "کسان سارتھی" ایک ایسا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو کاشتکاروں کو صحیح وقت پر صحیح معلومات حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ تومر نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعہ کاشتکار کرشی وگیان کیندر (کے وی کے) سے رابطہ کرسکتے ہیں اور اپنی زبان میں کاشتکاری سے متعلق کوئی بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسان کسی بھی موضوع پر زرعی سائنسدانوں سے کوئی مشورہ لینا چاہتے ہیں تو اس ذریعہ سے وہ کے وی کے سے رابطہ کرسکیں گے اور وہاں کے سائنس دان کسانوں کے مسائل حل کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ پلیٹ فارم 16 جولائی کو بھارتی زرعی تحقیقاتی کونسل (آئی سی اے آر) کے 93 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کسانوں کے لیے وقف کیا گیا تھا۔ حکومت ہند کے اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو اور کسان بہبود وزیر نریندر سنگھ تومر نے 'کسان سارتھ'لانچ کیا۔ کسانوں کی سہولت کے لیے یہ پلیٹ فارم شروع کیا گیا ہے تاکہ کاشتکاروں کو اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی مضمون کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکے اور کاشتکار گھر بیٹھے منڈیوں میں فصلوں کی  قیمت کو جان سکیں۔ اس ذریعہ سے کسان سائنسدانوں سے فصلوں سے متعلق کوئی تجاویز لے سکتے ہیں۔ ساتھ ہی  کاشتکاری کے نئے طریقوں اور نئی تکنیک کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

Recommended