مرکزی حکومت میں مستقل سویلین ملازمین
پے ریسرچ یونٹ (پی آر یو)، اخراجات سے متعلق محکمہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، 01.03.2022 تک، سویلین مستقل ملازمین کی خالی اسامیوں کی تعداد 9,64,359 تھی۔ ڈی او پی ٹی وقتاً فوقتاً مرکزی حکومت کی وزارتوں/محکموں کو خالی عہدوں کو مقررہ مدت میں پُر کرنے کی ہدایت دیتا رہا ہے۔
مختلف وزارتوں/محکموں میں خالی اسامیوں کو پُر کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ روزگار میلے کے ایک حصے کے طور پر، خالی اسامیوں کو مشن موڈ میں پُر کیا جا رہا ہے۔ روزگار میلہ کے پروگرام ملک بھر میں منعقد کیے جا رہے ہیں اور نئے مقرر ہونے والوں کو مختلف مرکزی وزارتوں/محکموں/مرکزی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (سی پی ایس یوز )/خود مختار اداروں بشمول صحت اور تعلیمی اداروں، سرکاری بینکوں وغیرہ میں شامل کیا جا رہا ہے۔
پے ریسرچ یونٹ (پی آر یو)، اخراجات سے متعلق محکمہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، 01.03.2022 تک، وزارتوں/ریلوے کے محکموں، ڈیفنس (سول)، امور داخلہ، پوسٹس اور ریونیو میں منظور شدہ اسامیوں اور خالی اسامیوں کی تعداد بالترتیب 36,20,782 اور 8,39,821 ہے۔
یہ معلومات عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت میں وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
************
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…