نئی دہلی، 22 دسمبر
ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ(آر آر وی ایل) جو ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کا ایک ذیلی ادارہ ہے، نے میٹرو کیش اینڈکیری انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (میٹرو انڈیا)میں 100% ایکویٹی حصہ داری خریدنے کیلئےمعاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ 2,850 کروڑ روپے کی یہ ڈیل قطعی ایڈجسٹمنٹ سے مشروط ہے۔
میٹرو انڈیا پہلی کمپنی تھی جس نے ملک میں کیش اینڈ کیری بزنس فارمیٹ متعارف کرایا۔ کمپنی ہندوستان میں 2003 سے کام کر رہی ہے۔ تقریباً 3,500 ملازمین کے ساتھ، کمپنی 21 شہروں میں 31 بڑے فارمیٹ اسٹور چلاتی ہے۔
ہندوستان میں ملٹی چینل بی ۲ بی کیش اینڈ کیری ہول سیلر کا کاروبار تقریباً 3 ملین صارفین تک پہنچتا ہے، جن میں سے 1 ملین صارفین اس کے اسٹور نیٹ ورک اور ای بی ۲ بی ایپس کے ذریعے فعال طور پر خریداری کرتے ہیں۔
مالی سال 2021-22 میں (ستمبر 2022 کو ختم ہونے والا مالی سال)میںمیٹرو انڈیا نے 7700 کروڑ روپے ( €926 ملین) کی فروخت درجکی، جو کہ ہندوستان میں اس کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔
اس حصول کے ذریعے ریلائنس ریٹیل کو بڑے شہروں میں اہم مقامات پر واقع میٹرو انڈیا اسٹورز کا ایک وسیع نیٹ ورک ملے گا۔ جس کی وجہ سے ریلائنس ریٹیل کی مارکیٹ میں موجودگی مضبوط ہوگی۔ اس کے ساتھ رجسٹرڈ گروسری اور دیگر ادارہ جاتی صارفین کا ایک بڑا اڈہ اور ایک بہت مضبوط سپلائر نیٹ ورک بھی دستیاب ہوگا۔
اس سرمایہ کاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ کی ڈائریکٹر ، ایشا امبانی نے کہا، “میٹرو انڈیا کا حصول چھوٹے تاجروں اور کاروباری اداروں کے ساتھ فعال تعاون کے ذریعے مشترکہ خوشحالی کا ایک منفرد ماڈل بنانے کے لیے ہماری نئی تجارتی حکمت عملی کے مطابق ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…