’’سوچھ بھارت ابھیان نے ہمارے ملک میں عوامی شراکت کے معنی بدل دیے ہیں ۔ اگر ملک میں کہیں بھی صفائی سے متعلق کوئی بات ہوتی ہے تو لوگ مجھے اس کی اطلاع ضرور دیتے ہیں‘‘۔ ~ وزیر اعظم نریندر ، 26 فروری، 2023 کی من کی بات میں۔ پلاسٹک کے تھیلوں
من کی بات کی 98ویں قسط ویسٹ سے ویلتھ پر مرکوز تھی جہاں وزیر اعظم نے اُڈیشہ کے کیندرپاڑہ ضلع سے تعلق رکھنے والی کملا موہرانا کے تعاون کو نمایاں کیا، جو ایک اپنی مدد آپ گروپ چلاتی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ اس گروپ کی خواتین دودھ کے پاؤچ اور دیگر پلاسٹک پیکنگ مٹیریل سے ٹوکریاں اور موبائل اسٹینڈ جیسی بہت سی چیزیں تیار کرتی ہیں۔ یہ صفائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ان کے لیے آمدنی کا ایک اچھا ذریعہ بن رہا ہے۔ اگر ہم عزم کریں تو ہم صاف ستھرے ہندوستان کے لیے بہت بڑاتعاون کرسکتے ہیں۔ کم از کم ہم سب کو پلاسٹک کے تھیلوں کو کپڑے کے تھیلوں سے بدلنے کا عہد کرنا چاہیے۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کے اس عزم سے آپ کو کتنا اطمینان ملے گا، اور دوسرے لوگوں کو بھی تحریک ملے گی ۔‘‘
وزیر اعظم نریندر مودی کا اہم خطاب، من کی بات پروگرام، جو پہلی بار 3 اکتوبر 2014 کو نشر ہوا تھا، 30 اپریل 2023 کو 100ویں قسط مکمل کرے گا ۔
80 ویں قسط میں اندور کی بات کرتے ہوئے، عزت مآب وزیراعظم نے کہا،’’ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ جب بھی سوچھ بھارت ابھیان کا موضوع آتا ہے، اندور نے صفائی ستھرائی میں اپنی ایک خاص پہچان بنائی ہے۔ اندور کئی سال سے ’سوچھ بھارت رینکنگ‘ میں پہلے نمبر پر ہے‘‘۔ ملک کے کونے کونے سے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہا،’’ کاکیناڈا میں گنپتی وسرجن کے دوران لوگوں کو پلاسٹک سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتایا گیا۔ اڈیشہ میں تین دنوں کے اندر، 20 ہزار سے زیادہ اسکولی طلباء نے سوچھ ساگر – سُرکشت ساگر پہل کے لیے ساتھی شہریوں کو ترغیب دینے کا عہد لیا۔‘‘