یوم جمہوریہ تقریب 2023 کے حصہ کے طور پر اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کا 126واں یوم پیدائش (جسے پراکرم دیوس کے طورپر منایا جاتا ہے) منانے کے لیے 23 سے 24 جنوری 2023 کو نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ’آدی – شوریہ: پَرو پراکرم کا‘ کے بینر کے تحت مسلح افواج کی موسیقی پر مبنی پیشکش اور قبائلی رقص پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مسلح افواج کی موسیقی پر مبنی پیشکش اور قبائلی رقص کے موضوع پر منعقد کیے جانے والے اس پروگرام کا مقصد ملک کی جدوجہد آزادی میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کے تعاون پر روشنی ڈالنا ہے۔
وزات دفاع اور قبائلی امور کی وزارت مشترکہ طور پر اس تقریب کا انعقاد کر رہی ہیں
اس تقریب کے لیے شروعاتی مشق کے سیشن کا آغاز 10 جنوری کو ہوا تھا اور فوج کے ڈھول اور باجوں کی بازگشت نے ہمارے ملک کے منفرد ثقافتی رجحانات کی نمائندگی کرنے اور ’’ایک بھارت – شریشٹھ بھارت‘‘ کے جذبہ میں اضافہ کرنے کے مقصد سے روایتی رقص کے مظاہرے کے لیے اسٹیج تیار کی ہے۔
جس میں بھارتی ساحلی محافظ دستہ معاون ایجنسی کے طورپر کردار ادا کررہا ہے۔
تقریباً 1200 سے زائد فنکار روزانہ ریہرسل کے ذریعہ اپنے فن کو مزید بہتر بنا رہے ہیں. جس میں ہر ایک گروپ اپنے انفرادی اور رنگین لباس، ہیڈ ڈریس. موسیقی کے آلات اور موسیقی کی دھن پر رقص کے ساتھ ہندوستانیت کے ایک جزو کو متحرک بنا رہے ہیں۔ اہم پروگرام کےد وران پیش کیے جانے والے روایتی رقس میں گور ماریا، گدی ناٹی، سدی دھمال، بیگا پردھونی، پرولیا. بگورومبا، گھساڑی. بالٹی، لمباڈی، پائیکا، راٹھوا، بودیگلی، سونگی مکھواتے. کرما، منگھو، کا شاد مستی، کمیکلی، پلے یار، چیراؤ اور ریکھم پاڑا شامل ہیں۔ ان پروگراموں اور گروپوں کے درمیان تال میل قبائلی امور کی وزارت کے ذریعہ قائم کیا جا رہا ہے۔
بھارتی فوج اس تقریب میں پیراموٹر گلائیڈنگ، ہاٹ ایئر بیلون، ہارس شو، کھکوری رقص. گتکا، ملکھمب، کلری پیٹّو، تھانگ ٹا، موٹر سائیکل ڈسپلے. ایئر وارئیر ڈرل، نیوی بینڈ اور مارشل آرٹ کے ذریعہ اپنی مہارت پیش کر رہی ہے۔
گرینڈ فینالے میں بالی ووڈ کے مشہور گلوکار جناب کیلاش کھیر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں اس شاندار پروگرام کو ملاحظہ کرنے کے خواہش مند افراد www.bookmyshow.com کے توسط سے اپنے مفت ٹکٹ بک کراسکتے ہیں۔